English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی میں پانچ نوخیز نوجوانوں کی ٹیم نے حاصل کیا اپلیکیشن مقابلے میں پہلا مقام

share with us

واضح رہے کہ اس میں مندرجہ ذیل طلبہ شامل ہیں : فواز بن بشیرپارکر،ممبئی تیسیر بن ابراہیم پارکر،ممبئی، عبادہ بن محمد علی شریف بھٹکل، اسامہ بن تنویر پاکستان اور عبدالرحمٰن بن حفیظ عظیم ،حیدرآبادتھے،تین مہینے کے انٹرشپ مقابلے میں ان طلبا نے بہترین ایپ بناکر پہلا مقام حاصل کیا۔ اس ایپ میں مذکورہ بالا طلبا نے ان لوگوں کے لئے رہنمائی والا ایپ ڈیولیپ کیا جو دماغ کے خلیا ت کی موت کی وجہ سے بار بار بھول جانے کی بیماری میں ملوث ہوجاتے ہیں اور اسی بنا پر وہ اعصابی شکایت میں مبتلا ہوجاتے ہیں، یہ ایک منفرد اور جدید اسمارٹ ایپلیکیشن تھا جو ہیکٹان کو متاثر کیا۔کراپ کمپنی فی الحال تیس ممالک میں اور اس کے صارفین ایک سو زائد ہیں، گوگل سے جڑے اس ایپ میں مریضوں کے لئے یہ سہولت رکھی گئی ہے کہ مریض گوگل وائس سے یادداشت کو بحال رکھ سکتا ہے، دوسرا اگر مریض کو اپنے مقام کی پہنچان یا شناخت نہیں ہے یا کروانا چاہتا ہے تو وہ گوگل نقشہ یا گوگل ارتھ کی مدد سے اس کو پہنچان سکتا ہے۔اس میں شوشیل فون کا ایک آپشن رکھا گیا ہے جس سے مریض ہنگامی حالت میں ایمبولینس کی مدد لے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی سارے آپشن رکھ ہوئے ہیں جس کو انسٹال کرنے کے بعد بآسانی سمجھا جاسکتا ہے ، تین مہینے کی اس انٹرشپ مقابلے میں اول مقام حاصل کرنے والی ٹیم کی خدمت ادارہ فکروخبر مبارکبادی پیش کرتا ہے، اور بالخصوص عبادہ بن مولانا محمد علی شریف بھٹکل کی خدمت میں مبارکبادی کے ساتھ روشن مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا