English   /   Kannada   /   Nawayathi

اُڈپی : سرکاری بس اور 2کاروں کے مابین دوہرا تصادم :ایک ہلاک چار زخمی (مزید ساحلی خبریں)

share with us

اس حادثے میں سریش جائے حادثے پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ اس کی بیوی سخت زخمی ہے ، نسسان کار میں سوار تین افراد کو بھی سخت زخمی حالت میں اسپتال داخل کیا گیا ہے جن کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ، اس حادثے کے چلتے ایک دوسرے کو بچانے کے چکر میں ایک کے ایس آر ٹی سی بس کو ٹکر لگی اور وہ راستے کنارے اُتر گئی۔ بس مسافروں کو کسی بھی قسم کی چوٹیں نہیں پہنچی ہیں، ہری یڈکا پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


پیرنے کراس میں گیس ٹینکر پلٹ گئی:کوئی نقصان نہیں 

منگلور:02اپریل (فکروخبرنیوز ) بنگلور کی جانب جارہی پیرنے نامی علاقے کے اہم شاہراہ پر موڑلیتے ہوئے ایک گیس ٹینکرکے اچانک بے قابو ہوکر پلٹ جانے کا حادثہ پیش آیا ہے ، جب کہ اس حادثے سے کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا اورنہ ہی گیس لیک ہوئی ۔ اطلاع پاکر فائربریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچا اور عوام کو چوکنا کرنے کے ساتھ ساتھ تمام تر حفاظتی کارروائی مکمل کرلی ، ملحوظ رہے کہ اسی جگہ پر سال2013میں بھی ایک گیس ٹینکر پلٹ گئی تھی۔ اس حادثے کی وجہ سے کئی دیر تک ٹرافک کا نظام درہم برہم رہا۔


بے قابو کار کھائی میں پلٹ گئی :ڈرائیور محفوط 

منگلور 02اپریل (فکروخبرنیوز )یہاں کے پدوی انگڈی نامی اہم شاہراہ پر ایک بے قابو اسکوڈا کار پلٹ کر کھائی میں گرنے کی واردات پیش آئی ہے جب کہ اس میں سوار ڈرائیور محفوظ بتایاجارہاہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب کار حادثے کا شکار ہورہی تھی اس موقع پر کار ڈرائیور جوکہ ڈاکٹر بتایا گیا ہے فون پر بات کررہا تھا اور اچانک کار کھائی میں اُلٹ گئی تھی۔ یہ بات بھی بتائی گئی ہے کہ اچانک بریک لگانے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے کی میں کار کافی نقصان پہنچاہے۔تحقیقات جاری ہے۔


منگلور :جیل وارڈن نے دوسرے وارڈن کو کیا ظلم کا نشانہ 

منگلور 02اپریل (فکروخبرنیوز) ضلع جیل وارڈن کی جانب سے دوسرے وارڈن پر حملہ کرکے زخمی کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے ۔ ملزم وارڈن کی شناخت چکریش کمار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اس نے شکایت کی ہے کہ سنتوش نامی وارڈن نے اُسے اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر گیا تھا، اور یہ حملہ بھی جیل سپرنٹنڈنٹ کرشنا مورتی کے سامنے ہوا۔ کرشنامورتی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ جو ہوا تھا وہ ذاتی معاملہ کو لے کرہوا تھا اس سے اورجیل انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، جب کہ اس حملہ کو لے کر کئی طرح کی چہ میگوئیاں ہورہی ہیں،جس میں جیل کے اندر ہتھیارات کو پہنچانے کا بھی ایک مسئلہ ہے جو جیل انتظامیہ کو کئی دنوں سے بدنام 
کئے ہوئے ہیں، تحقیقات جاری رکھنے کی بات کی جارہی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا