English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ میں 31حفاظ کے اعزاز میں سجی خوبصورت تقریب

share with us

مولانا موصوف نے اس موقع پر مرحوم حضرت مولانا عبدالباری علیہ الرحمۃ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حفظ سے مولانا کا خاص ربط تھا اور زیادہ توجہ دیا کرتے تھے ، یہ سب انہی کی برکت ہے کہ امسال حفاظ کی تعداد جامعہ کے تاریخ سب سے بڑی ہے جو پچھلے تمام ریکاڑ کو توڑ چکی ہے ۔ ملحوظ رہے کہ یہ اعزازی تقریب جامعہ کے وسیع و عریض ، عالیشان مسجد میں سجی تھی اس میں حفاظ کرام کے سرپرستان سمیت بھٹکل و مضافات کے مدارس کے ذمہداران اور شہر کے عمائدین کو مدعو کیا گیا تھا، اس موقع پر کئی اساتذہ جامعہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے حفظ قرآن اور حافظ قرآن کی اہمیت و خصوصیات کو بیان کیا،مہتمم جامعہ اسلامیہ مولانامقبول کوبٹے ندوی صاحب نے بھی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے احادیث کی روشنی میں قرآن کی تعلیمات کو اپنی زندگی میں لانے کی تلقین کی اور اعمالِ صالحہ کے ساتھ زندگی کو خوبصورت بنانے اور اللہ کی دی گئی سب سے بڑی نعمت کو سنبھالنے اور زندگی میں سنجیدگی سے اس کو اُتارنے کی تلقین کی،اس موقع پر مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی ، مولانا انصارندوی مدنی و دیگر اساتذہ کرام نے بھی حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مفید نصائح سے نوازا۔ یاد رہے کہ بشمول ،مکتب نوائط کالونی ،مکتب چوک بازار اور مکتب کارگیدے امسال جملہ 31طلبہ نے حفظ قرآن مکمل کیا، جس میں پانچ طلبہ وہ ہیں جنہوں نے جامعہ اسلامیہ اور ندوۃ العلماء سے فضلیت مکمل کی تھی ۔ بیانات و خطابات کے بعد اُستاد الاساتذہ مولانا صادق اکرمی ندوی دامت برکاتہم نے تلاوتِ قرآن پاک سے ختم قرآن کیا اور پھر بانی جامعہ وصدر جامعہ اسلامیہ جناب ڈاکٹر علی ملپا صاحب کی دعا ہوئی ۔ مولانا رحمت اللہ ندوی صاحب نے امسال طلبہ کے مابین ہوئے مسابقہ قرآن میں انعام پانے والے طلبہ و حفاظ کو انعامات کی تقسیم آوری کے لئے آواز دی اور اس طرح انعامات کی تقسیم آوری کی کارروائی بھی مکمل ہوئی ۔ نظامت کے فرائض اُستاد شعبۂ حفظ مولاناعرفان اکرمی ندوی نے خوبصورت انداز میں انجام دی۔ 

حفاظ کرام کے اسماء گرامی 
جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد 
حافظ عبدالمہیمن ابن مولانا مقبول احمد صاحب کوبٹے ندوی 
حافظ محمد غوث ابن ابراہیم خلیل صاحب سہارا
حافظ محمد سفیان ابن عبدالغفور صاحب رکن الدین 
حافظ محمد نائف ابن نثار احمد صاحب پیشمام (مرحوم)
حافظ محمد عرباض ابن شہنواز صاحب اکرمی 
حافظ محمد عرباض ابن شہنواز صاحب اکرمی
حافظ محمد سمال ابن محمد الیاس صاحب محتشم 
حافظ عبداللہ رازی ابن مولانا محمد عرفا ن صاحب یس یم ندوی 
حافظ سید سنان ابن سید سلیمان صاحب سید حسینا
حافظ عبدالمجیب ابن نظام الدین صاحب سدی باپا
مولوی حافظ محمد عیسی ابن خورشید رکن الدین صاحب ندوی 
مولوی حافظ عمر صیام ابن مولانا محمد الیاس صاحب ندوی جاکٹی 
مولوی حافظ صواف ابن محمد غوث صاحب حاجیکا ندوی 
حافظ مولی غسان ابن محمد ذاکر صاحب مصباح 
حافظ احمد ابن عبدالغنی صاحب صوبیدار
حافظ ذوالقرنین ابن محمد سلیم صاحب قاضیا (مرحوم ) 
حافظ محمد سعد ابن راجف سلیمان صاحب کیرالا
مولوی حافظ مدرک احمد ابن محی الدین انصار صاحب حاجی فقیہ ندوی 
حافظ احمد راسب ابن ریاض احمد صاحب گنگاولی 
حافظ محمد فہد ابن محمد اقبال صاحب ملپا
حافظ عبدالمتعال ابن مسعود احمد صاحب کوبٹے 
مولوی حافظ سائر شہیر احمد ابن شبیر احمد صاحب فکردے ندوی 
حافظ علی نصار ابن مولانا محمد انصارصاحب خطیب ندوی مدنی 
حافظ سعید احمد ابن محمد یعقوب صاحب شیخ 
حافظ عبدالاحدابن عبدالقادر صاحب مقری 
حافظ محمد یونس ابن محمد ایوب صاحب جوباپو
حافظ احمد فھیل ابن علی اکبر صاحب زبرعلی 

مکتب جامعہ نوائط کالونی 
حافظ عبداللہ عتبان ابن عارف شریف صاحب بائیدہ 
حافظ ابوالحسن علی ابن مولانا محمد جنید صاحب مولوی ندوی 
حافظ اسماعیل ابن مولانا سید فضل الرحمٰن صاحب برماور ندوی 

مکتب جامعہ چوک بازار
حافظ سید فھمان ابن سید انصار صاحب بافقی 

مکتب جامعہ کارگیدے 
حافظ عفان ابن عمران صاحب محتشم 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا