English   /   Kannada   /   Nawayathi

جائے حادثہ پر ویڈیو گرافی اور تصویر کشی سے گریز کریں بصورت دیگر سزا بھگتنی پڑے گی: وزیرِ صحت یو ٹی قادر(مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

share with us

اس بات کی اطلاع ریاستی وزیر صحت یوٹی قادر نے دی ہے، نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی اسپتال کا عملہ اس بات کی ہمت نہ کرے کہ وہ صرف اس وجہ سے زخمی افراد کو میڈیکل امدادفراہم نہ کرے گی کیوں کہ وہ اجنبی شخص ہے یا زخمی افراد کو نہیں جانتا، جائے حادثہ میں زخمی افراد سوپر اسپیشالیٹی اسپتالوں میں علاج کرائے جائیں گے۔اور اسپتال میں ایڈمٹ کرنے والے شخص کے پاس صرف آئی ڈی کارڈ ہو یہی کافی ہے ۔ 


پتور مندر تنازعہ: دعوت نامے سے ڈی سی ابراہیم کا نام ہٹانے ہائی کورٹ کی ہدایت

پتور 30مارچ (فکروخبرنیوز ) پتور مندر تنازعہ بالآخر آج اپنے اختتام کو اُس وقت پہنچا جب ہائی کورٹ نے ضلع انتظامیہ کو یہ ہدایت کی کہ وہ ضلع کمشنر کا نام دعوت نامے سے ہٹا کر دوبارہ پرنٹ کی جائے ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے یہ تنازعہ چل رہا تھا، دراصل پتور کے سر مہالنگیشور مندر کے تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے بعد افتتاحی نشست کے لئے دعوت نامے چھاپے گئے تھے جس میں ضلع کمشنر ابراہیم صاحب بحیثیتِ مہمانِ خصوصی مدعوتھے، مندر کے دعوت نامے میں ایک مسلم کا نام دیکھ کر ہندو تنظیم کے اراکین نے احتجاج کرنا شروع کیا حتی کہ یہ معاملہ ہائی کورٹ پہنچا، اسی تنازعے پر آج سنوائی کے بعد ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا کہ دعوت نامے دوبارہ ایسے حال میں پرنٹ کی کئے جائیں جس میں ضلع کمشنر ابراہیم اکا نام نہ ہو، یہ ٹیمپل کار فیسٹیول اپریل دس سے بیس اپریل تک جاری رہے گا ۔ 


شادی سے ایک دن پہلے دلہن کی مشتبہ حالت میں موت 

بیلتنگڈی 30مارچ (فکروخبرنیوز ) شادی سے ایک دن پہلے مشتبہ حالت میں ایک نوجوان لڑکی کے فوت ہونے کی واردات پیش آئی ہے ، جبکہ موت کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے،لڑکی کی شناخت ونوتا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، یہ ونایکا نگر کی مقیم ہے ، کل اسکی شادی پرتا پ نامی شخص سے ہونے والی تھی جو کئی سالوں سے ایک دوسرے کو جان کر محبت کررہے تھے۔ ونوتھا سوپرمارکیٹ میں ملازمت کررہی تھی جب کہ اس کا منگیتر پرتاپ اُجرے کے انجینئرنگ کالج میں ملازمت کرتا ہے۔ ونوتا کے بھائی کے مطابق پیٹ میں درد اُٹھنے کی وجہ سے اس کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اور وہ قئے بھی کرنے لگی تھی، بتایاجارہاہے کہ کچھ دن قبل جب اس کو اس کی شکایت ہوئی تھی تو ایک عورت نے اسکو ہائی پاور والی گولیاں دی تھی جس کا شاید اثر ہواہو، مقامی پولس نے اس کو مشتبہ بتاتے ہوئے تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کی ہے اور معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 


کنداپور :سڑ ک حادثے میں بائیک سوار ہلاک 

کنداپور 30مارچ (فکروخبرنیوز ) یہاں کنداپور تعلقہ کے ہالادی نامی علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں بائیک سوار کے جائے حادثے پر ہی دم توڑنے کی واردات پیش آئی ہے،ا طلاع کے مطابق یکشگانا کیاب اور ایک موٹر بائیک کے مابین یہ حادثہ ہالاڈی جنکشن کے پاس پیش آیا تھا۔ مہلوک کی شناخت گنیش ہیگڈے (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ،یکشہ گانا کیب میں سوار کچھ آرٹسٹوں کو بھی چوٹیں پہنچی ہیں، شنکرنارائناپولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا