English   /   Kannada   /   Nawayathi

نارتھ کنیرا مسلم یونائیڈیڈ فورم کا سالانہ جلسہ

share with us

جناب بستی عبدالملک نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ دنیا اسی شخص کو یاد رکھتی ہے جو یہاں پر ایسے کام کرجائیں جس سے امت کو فائدہ پہنچتا رہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جو بھی آیا ہے وہ جانے کے لیے آیا ہے ۔ انسان کو اس بات پر زیادہ غور کرنا چاہیے کہ اس سے امت کو کیا فائدہ ہورہا ہے اور وہ امت کو کیا دے رہا ہے۔ سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے جناب علی شیخ نے کہا ضلع کے گیارہ تعلقات میں فورم مختلف انداز میں اپنی خدمات میں انجام دے رہا ہے۔ فورم ہمارے طلباء کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے میں تعاون کررہی ہے ، اس کے علاوہ فورم سماجی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور اس تعلق سے عوام کی خدمات میں پیش پیش ہے۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز مولانا منت اللہ قاسمی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مہمانوں کی خدمت میں استقبالیہ کلمات جناب محسن قاضی نے پیش کیے اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر حنیف شباب نے انجام دئیے ۔ 


یلاپور : بھیانک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک 

یلاپور 29؍ مارچ (فکروخبرنیوز) تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے اس پر سوار چار افراد کے ہلاک ہونے کی بھیانک واردات تعلقہ کے کیروتی علاقے میں سنیچر کی شام پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت امراوتی کے انفارمیشن کمشنر دتّاری اے بنسوڈ ، اس کی بیوی الکا دتّاری ، پنکج اور ڈرائیور راہل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ کار پر سوار دتاری کی بیٹی اسنیہا کو اس حادثہ میں بری طرح زخمی ہوگئیں ہیں جس کو ہبلی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن حالت مزید بگڑنے کی وجہ سے دھارواڑکے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ افراد کمٹہ سے مہاراشٹرا جانے کے دوران کا ر بے قابو ہوگئی اور تیز رفتاری کے ساتھ ایک درخت سے جاٹکرائی جس کی وجہ سے دتّاری اور رائیور راہل نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا جبکہ الکا اور پنکج نے اسپتال منتقلی کے دوران اپنی آخری سانسیں لیں۔ یلاپور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا