English   /   Kannada   /   Nawayathi

سماجی کارکن ونایکا بالیگا قتل معاملہ میں دو افراد پولیس حراست میں (مزید ساحلی خبریں)

share with us

ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ پولیس اس معاملہ میں مزید افراد کو حراست میں لے سکتی ہے۔ یاد رہے کہ سماجی کارکن اور الیکٹرانک کانٹراکٹر ونایکا بالگا کا 21؍ مارچ کو صبح سویرے اس کے گھر کے قریب ہی چند نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا تھا۔ 


کاسرگوڈ : مقامی عوام نے ڈکیتی کی واردات ناکام بناڈالی 

موقعہ پر پکڑے گئے دو لٹیروں کو عوام نے کیا پولیس کے حوالے 

کاسرگوڈ 27 مارچ (فکروخبرنیوز) زیورات کی دکان میں گھس کر دکان مالک کی آنکھوں میں مرچی پاؤڈر پھینکتے ہوئے ڈکیتی کی واردات انجام دینے والے دو لٹیروں کو عوام کی جانب سے موقعہ پر پکڑکر پولیس کے حوالے کیے جانے کی واردات کنہانگڑ کے قریب کوٹا چیری علاقہ میں دو دن قبل پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تین افراد پر مشتمل ایک گروہ مذکورہ زیورات کی دکان میں گھس کر دکان مالک نتیانندا شونی کی آنکھوں میں مرچی پاؤڈر پھینک دیا۔ جیسے دکان مالک نے مدد کے لیے آواز لگائی فوری طور پر مقامی عوام جمع ہوگئے اور دو لٹیروں کو پکڑلیا جبکہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ملزمان کی شناخت بابو ساہنی (20) اور راہل شرما (21)کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جن کے پاس سے پولیس نے ایک ریوالور اور الیکٹرک شاک دینے والاایک آلہ بھی ضبط کرلیا ہے۔ پولیس کو ملی اطلاعات کے مطابق اس ڈکیتی کی واردات میں کل آٹھ افراد شامل ہیں جو کہ قریبی ایک ہوٹل میں ٹہرے ہوئے تھے۔ پولیس نے دیگر ملزمین کی تلاش کے لیے جال بچھادیا ہے۔ 


سڑک حادثہ میں بائک سوار نے اپنی جان گنوادی 

منگلور 27؍ مارچ (فکروخبرنیوز) زیر تعمیر نتراوتی پل کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں بائک سوار کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات کل رات پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پرانے نتراوتی پل کا تعمیراتی کام جاری رہنے کی وجہ سے ٹرافک کے لیے دوسرا راستہ کھول دیا گیاتھا لیکن رات کے موقع پر ایک بائک سوار کی جانب سے پرانے راستہ پر تیز رفتاری کے ساتھ جانے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس سے اس کی موقعۂ واردات پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے لیکن یہ کہا جارہا ہے کہ پل کے تعمیراتی کام کے دوران کام کرنے والے ایک بلڈوزر کے کچلنے سے موت واقع ہونے کا امکان ہے ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ کسی چیز سے اس کی بائک تیز رفتاری کے ساتھ ٹکرانے سے بائک سوار کی موت واقع ہوئی ہے۔ موقع واردات پر پہنچی پولیس نے بائک سوار کا موبائل فون اور پرس تلاش کیا لیکن کوئی بھی چیز وہاں سے برآمد نہ ہونے سے کئی شنہات جنم لے رہے ہیں۔ دیگر ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس حادثہ میں بائک کو زیادہ نقصان بھی نہیں پہنچا ہے۔ کنکناڈی دیہی پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 


ریلوے اسٹیشن کے پل سے گرکر ایک شخص کی موت 

منگلور 26؍ مارچ (فکروخبرنیوز) ایک ایرفورس آفیسر کے ریلوے اسٹیشن پر واقع اوور بریج سے پھسل کر گرنے سے موقع پر دم توڑدئیے جانے کی واردات منگلور سنٹرل ریلوے اسٹیشن پر جمعہ کی صبح پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت کے کے منور کمار (33) مقیم کنہمبو ، کنہانگڑ کیرلا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح مذکورہ ایر فورس آفیسر کے گھر لوٹنے کے دوران جب وہ منگلور سنٹرل ریلوے اسٹیشن پہنچا اور کنہانگڑ کی ٹکٹ خریدی۔ دوسرے پلیٹ فارم جانے کے لیے اوور بریج پر سے گذرنے کے دوران اچانک پیر پھسل کر گرگیا اور سخت زخمی ہونے کی وجہ سے دم توڑدیا۔ موقع پر موجود عوام نے فوری طور پر ایمبولنس کو بلواکر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن تب تک اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔ بتایا جارہا ہے منوج شادی شدہ اوراسے ڈھائی سال کی عمر کا ایک لڑکا بھی ہے۔ ریلوے پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا