English   /   Kannada   /   Nawayathi

بے حس تماشائی عوام : حادثے میں زخمی نوجوانوں کو نہیں کیا مدد: تین نوجوانوں نے دم توڑا

share with us

بائیک چلا رہا نوجوان جائے حادثہ پر ہی دم توڑ دیا جب کہ بقیہ دونوں کو سخت چوٹیں پہنچی تھی ، ایک کا پیر ٹوٹا تھا ، مگر ایک گھنٹے تک کسی بھی طرح کی مدد نہ پہنچنے کی وجہ سے وہ وہی تڑپتے تڑپتے دم توڑ دیا تو تیسرا نوجوان ایک گھنٹے تک خون زیادہ رسنے کی وجہ سے دم توڑ گیا۔ تینوں کی شناخت ہونسور تعلقہ کے جوگنا ہلی کے مقیم مہیش (35) رمیش (45) منجوناتھ (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ عوام کا مانناہے کہ راہگیروں میں سے سب کے سب موبائیل سے تصویر کشی کرنے میں اور پتہ پوچھنے میں مصروف ہوگئے مگر کسی نے قریبی اسپتال میں پہنچانا یا ایمبولنس یا پولس کو فون کرناضروری نہیں سمجھا، پولس مقدمہ درج کرچکی ہے۔ 


ریلوے لائن پر چل رہے ایک راہگیر کی ٹرین ٹکر سے موت 

منگلور 26مارچ (فکروخبرنیوز ) ایک نوجوان جو یہاں کے ایک ریلوے پٹری بے خیالی میں چل رہا تھا پیچھے سے آرہی ایک تیز رفتار ٹرین کے ٹکر سے موقع واردات پر ہی ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ کل یہاں ٹوکوٹو نامی علاقے کے کوپیکاڈ ریلوے ٹریاک کے پاس پیش آیا ہے۔ مہلوک کی شناخت اویل 32مقیم کولیا، کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا