English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک اُردو اکیڈمی کے نو منتخب چیرمین جناب عزیز اللہ بیگ اور اراکین کی بھٹکل آمد

share with us

اسی لئے اکیڈمی کی جانب سے سروے چل رہاہے کہ نرسری کے لئے ایک بہترین نصاب تیار کیا جائے جس میں زبانِ اُردو کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات کا بھی احاطہ ہو، اسی تعلق سے اسلامیات اور علی پبلک اسکول کا نصاب دیکھا تو اچھا لگا، یہ کوشش رہے گی کہ سرکاری طور پر سروے کرتے ہوئے اس نصاب کو مزید سرکاری افسروں کی نگرانی میں دے کر نرسری کے لئے نصاب کی تیار ی کی جائے اور اکیڈمی اس کے لئے جدوجہد کررہی ہے ۔ اس موقع پر مولانا ابوالحسن علی ندوی اکیڈمی کے بانی و جنرل سکریٹری اور علی پبلک اسکول کے روحِ رواں مولانا الیاس جاکٹی ندوی صاحب نے کہا کہ جناب عزیز اللہ بیگ آئی اے ایس افسرہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین ادیب اور صحافی ہیں اور بنگلور کے سالار سے جڑے ہوئے تھے اور اپنی تحریروں سے لوگوں کو مستفید بھی کرتے رہے اور اب اسلامی نصاب کو لے کر وہ اور ان کی ٹیم فکرمند ہے اور اُمید ہے کہ عنقریب اسلامیات کے نصاب کو لے کر ایک سرکاری نصاب منظر عام پر لایا جائے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کرناٹک اُردو اکیڈمی کے اراکین میں سے روزنامہ اخبار سیاست بنگلور کے ریسی ڈیشنل ایڈیٹر رضوان اللہ اور جناب شرف اللہ صاحب موجود تھے ، اورانہوں نے بھی نصاب کے تعلق سے سراہنا کی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا