English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی یوسی سال دوم , کیمسٹری کا سوالیہ پرچہ ہوا لیک (مزید ساحلی خبریں)

share with us

مذکورہ امتحانی پرچے کے لیک ہونے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے پری یونیورسٹی کی ڈائیریکٹر نے کہا کہ انہیں اس بات کی اطلاع ملی کہ صبح ساڑھے سات بجے بعض طلبا اپنے ساتھ ہاتھ سے لکھا گیا پیپر لے آئے ہیں۔ اس دوران کئی افواہیں پھیلتی گئیں اور میں ان افواہوں کی وجہ سے امتحان منسوخ نہیں کرسکتی تھی ، میں نے کچھ دیر انتظار کیا اور معاملہ کی تحقیقات کے لیے خود کالج گئی جہاں پر سوالیہ پرچہ اور ہاتھ سے لکھے گئے پرچے میں سوالات ملتے جلتے نظر آئے ۔ مجھے یہ سب دیکھنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچنے میں دیر نہیں لگی کہ یہ پرچہ لیک ہوگیا ہے۔ 


ناوندا قتل معاملہ میں پولیس نے کیا ایک شخص کو گرفتار 

ملزم مقتول کا پڑوسی ہے، دولت کے لیے اس نے یہ واردات انجام دی تھی 

کنداپور 22؍ مارچ (فکروخبرنیوز) ناوندا میں کچھ دن قبل ایک گھر میں مشکوک حالت میں برآمد لاش کے قتل کے الزام میں پولیس نے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ملزم کی شناخت نرسمہا (45) مقیم سرسی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کو پیر کی رات مادیوا پجاری ماستی (62) کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مادیوا اپنے گھر میں اکیلے ہی رہتا تھا اور اس کے اہلِ خانہ ممبئی میں مقیم تھے جبکہ ان کی دو بیٹیاں میسور میں رہتی ہیں۔مادیوا کے پڑوسی نرسمہا کو جب اس بات کی اطلاع ملی کہ مادیوا کے پاس بہت دولت ہے اور وہ گھر چھوڑ کر ممبئی جانے کی تیاری کررہا ہے تو نرسمہا نے مادیوا کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا اور گھر کے پچھلے دروازہ توڑ کر اس کے اندر داخل ہوا اور اس کو تیز دھار ہتھیار سے قتل کرنے کے بعد گھر میں موجود سونے کے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگیا۔ بیندور پولیس نے تحقیقات کے دوران اس کے اہلِ خانہ سمیت اس کے پڑوسیوں سے بھی پوچھ تاچھ کی ۔اس دوران پولیس نے نرسمہا کے چہرے ، ہاتھ اور سینے پر زخم کے نشانات پائے ۔ شبہ ہونے پر پولیس نے اس کو طبی معائنہ کے لیے بھیج دیا جس میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ نرسمہا پر پائے گئے زخم کے نشانات ناخن کے ہیں ۔ پولیس کا خیال ہے کہ جب نرسمہا نے مادیوا پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو مادیوا نے اپنے بچاؤ کے لیے نرسمہا پر حملہ بول دیا اور اپنے ناخن اس کے جسم میں گاڑنے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق لوٹا گیا سونا ابھی تک برآمد نہیں کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی قیادت بیندور کے ایس آئی سنتوش کنی اور گنگولی کے ایس آئی سبنّا نے کی ۔ نرسمہا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا ۔ 


تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی ، ڈرائیور محفوظ 

منگلور22؍ مارچ (فکروخبرنیوز) تیز رفتار کار کے بے قابو ہوکر اُلٹ جانے سے ڈرائیور کے معجزانہ طور پر بچ نکلنے کی واردات ایاڈی علاقے میں کل پیش آئی ہے۔ اطلاعا ت کے مطابق منگلور ایرپورٹ سے شہر کی طرف آنے کی والی ایک تیز رفتار ہیونڈائی ویرنا بے قابو ہونے کی وجہ سے الٹ گئی ۔ حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن ڈرائیور کے محفوظ ہونے کی خبر ہے۔ کارریاستِ کیرلا کی رجسٹرڈ ہے ۔ حادثہ کی وجہ سے آج صبح ٹرافک کانظام بری طرح متأثر رہا۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ ٹرافک نظام درست کرنے میں ساتھ دیا۔ ڈرائیور کی شناخت نہیں ہوپائی ہے اور کیس درج کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ 


اڈپی : سنتے کٹے میں ایک شخص کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی 

اڈپی 22؍ مارچ (فکروخبرنیوز) نامعلوم شخص کی جانب سے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلیے جانے واردات تعلقہ کے سنتے کٹے علاقے کے قریب روبو سوفٹ ٹیکنالوجیس کے بالمقابل پیش آئی ہے۔ اڈپی شہری پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے کل دن کے اوقات میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ واردات اس وقت منظر عام پر آئی جب کہ ایک راہگیر نے درخت سے لٹکی لاش دیکھ پولیس کو اطلاع کردی۔ فائر بریگیڈ عملہ اور اڈپی شہری پولیس کے اہلکاروں نے لاش درخت سے اتارا اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیاہے۔ اڈپی شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا