English   /   Kannada   /   Nawayathi

’’دھوکہ باز اور جعلی بینک کالرس‘‘ سے ہوشیار رہیں: بھٹکل پولس انتظامیہ (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

share with us

اور اس کے لئے نقلی سم اور انٹرنیٹ سم کارڈوں کاا ستعمال کیا جارہاہے، انہوں نے یہ بھی واضح کردیاکہ اگر واقعی کال کرنے والا بینک سے تعلق رکھتا ہے تو وہ کبھی ذاتی تفصیلات کے سلسلہ میں سوال نہیں کرے گا، اگر بینک کی جانب سے ایسی کوئی بھی جانکاری لینی ہوتو بینک کی جانب سے ایک لیٹر بھیجاجائے گااور وہ اپنی آگے کی کارروائی کریں گے اس طرح فون کرکے تفصیلات نہیں لیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ اے ٹی ایم کارڈ کے پچھلی جانب لکھے گئے تین ڈجٹ کا پن کوڈ نہ دیں۔ شہر بھٹکل میں ا س طرح دھوکہ کرلئے جانے کے تین کیس درج کرلئے گئے ہیں جن سے جعلی کال کے ذریعہ رقم لوٹ لی گئی ۔ 


منگلور : سماجی کارکن کا دن دہاڑے قتل 

منگلور 21مارچ (فکروخبرنیوز ) آج صبح چہل قدمی کرتے ہوئے ایک شخص کے قتل کردئے جانے کی بھیانک واردات پی وی ایس کلاکنج نامی علاقے میں پیش آئی ہے، اطلاع کے مطابق مہلوک شخص آر ٹی آئی کا ایک سماجی کارکن ونائیکا پانڈورنگا بالگا(51 ) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔وہ پیشے سے الیکٹرکل کنٹرایکٹر تھا، یہ آج صبح حسبِ معمول چہل قدمی کررہاتھا کہ تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا، حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے اس کے بائیک کے پاس اس کو خون میں لت پت دیکھ راہگیروں نے پولس کو اطلاع کی تھی۔ بتایاجارہاہے کہ یہ سماجی کارکن تھا اور کئی مذہبی و دیگر لوگوں کے خلاف آر ٹی آئی کے تحت کیس درج کئے ہوئے تھا،۔ پولس چھان بین کررہی ہے ۔ 


ابراہیم کا نام مندر کے دعوت نامے سے ہٹالیا جائے : وی ایچ پی نے دیا دو دن کا الٹی میٹم

منگلور 21مارچ (فکروخبرنیوز ) ہر چیز میں فرقہ واریت کو ڈھونڈنے والی شدت پسند تنظیم وی ایچ پی کو ایک مندرکے افتتاحی تقریب کے دعوت نامہ میں ضلع کمشنر جناب اے بی ابراہیم کا نام ہضم نہیں ہورہا، کئی دنوں سے زبانی مخالفت کرتے ہوئے آج شہر منگلور میں باقاعدہ پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر دو دن کے اندر دعوت ناموں سے ڈی سی ابراہیم کا نام نہیں ہٹا یا گیاتو سخت احتجاج کیاجائے گا۔ ملحوظ رہے کہ پتور کے مہالنگیشور ا ٹیمپل کے افتتاحی دعوت نامے میں ابراہیم کا نام بحیثیتِ مہمانِ خصوصی رکھا گیا ہے ، ضلع اسسٹنٹ کمشنر ہونے کی وجہ سے اور پھر ضلع انتظامیہ کی جانب سے مندر کو کئے گئے تعاون کی وجہ سے یہ نام رکھا گیا۔ہے۔ آج پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے جگدیش شینیوا نے کہا کہ کرناٹکا ہندو چاریٹیبل ایکٹ 1997کے مطابق کوئی بھی سماجی کارکن یا سیاسی نیتا جس کا تعلق ہندو دھرم سے نہ ہو وہ مندر کے انتظامیہ میں نہیں آسکتا۔ ہم کو ڈی سی سے کوئی شکایت نہیں وہ کسی بھی تہوار میں مندر آسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وی ایچ پی پر الزام عائد کیاجارہاہے کہ ہم زبردستی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر دو دن کے اندر مندر انتظامیہ نیا دعوت نامہ اگر نہیں پرنٹ کرے گی تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر وی ایچ پی کے دیگر کارکنان موجود تھے۔ 


پولس کوارٹرس میں خاتون نے پھانسی لے کر خود کرلی 

اُڈپی 21مارچ (فکروخبرنیوز ) آج ایک نوجوان خاتون نے پولس کوارٹرس میں پھانسی لے کر خودکشی کرلینے کی خبرموصول ہوئی ہے ، اطلاع کے مطابق مہلوک خاتون کی شناخت نندنی (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، یہ وینکٹیش نامی شخص کی بیوی ہے جو کہ اُڈپی ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولس کے دفتر میں فرسٹ گریڈ اسسٹنٹ کے طو رپر کام کرتا ہے، بتایاجارہاہے کہ گذشتہ 20دنوں سے نندنی کے رشتہ دار خالہ اس کے ساتھ رہ رہی تھی ، آج صبح اچانک وہ خود کو بیڈروم میں بند کرلیا اور پھانسی ل کر خودکشی کرلی۔ وینکٹیش نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہواتو اس کو لٹکے ہوئے پایا تھا۔ اُڈپی پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ، مگرخودکشی کی وجوہات ہنوز رازمیں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا