English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکتبۃ الشباب کے پانچویں عظیم الشان عربی کتاب میلہ کا آغاز

share with us

آج پہلے دن سے ہی اس کا منظر دیکھنے میں آیا، بیرون ملک سے لائی یہ نادر ونایاب کتابیں مدارس اور کتب خانوں کے لیے خصوصی رعایت کے ساتھ فروخت کیجاتی ہیں ،اس کتاب میلے میں دو موضوعات پر کتابیں خاص طور پر لوگوں کی نگاہوں کو اپنی طرف متوجہ کررہی تھی، اس میں ایک سیرت کے مختلف موضوعاتپر لکھی کتابیں اور کئی سیٹ اور دوسری وہ دواوین جو جاہلی دور سے شروعہوکر موجودہ دور تک کے شعراء کےتھے،جس کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب بتائیگئی ہے...اس کے علاوہ پاکٹ سائز کتابیں بھی مختلف موضوعات پر جمع کی گئی ہیں. ...کتاب میلے کے افتتاح کے موقع پر مہتمم ندوۃ العلماء وایڈیٹر مجلہ البعثالاسلامی ڈاکٹرمولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی صاحب نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے طلبہ کو بھی اس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی. ...اسموقع پر نائب مہتمم ندوۃ العلماء مولانا عبدالعزیز ندوی بھٹکلی،مولانا عبدالرشید ندوی،مولانا فخر الحسن صاحب ندوی، مولانا فیصل ندوی بھٹکلی مولانا عبدالسلام ندوی،مولانامحمد وثیق ندوی،مولانا عبداللہ مخدومی مولانا،مولانا ابوبکر صدیق ندوی،مولانا فرمان ندوی مولانا جاوید اختر ندوی وغیرہم کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد شریک تھی ....مکتبہ شباب کے ذمہ دار اور کتاب میلے کے انچارج مولانا ریان بھٹکلی ندویکی اطلاع کے مطابق یہ کتاب میلہ دس روز تک جاری رہے گا..واضح رہے کہمکتبہ شباب لکھنؤ جہاں بیرون کی عربی کتابوں کی فروخت میں مشہور ہے وہیںاردو کی کتابوں کی ترویج اور فروغ میں بھی کوشاں ہے. ہر سال سیکڑوں درسیو غیر درسی کتابوں کو شائع کرکے علمی اور کتابی دنیا میں اپنی ایک منفردپہچان بنائے ہوئے جانب منزل رواں دواں ہے ......

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا