English   /   Kannada   /   Nawayathi

پرمود متالک کو میسور داخلہ سے روک دیا گیا (مزیداہم ترین ساحلی خبریں)

share with us

ذرائع کے مطابق پرمود متالک منڈیا اور میسور میں اخباری نمائندوں سے بات چیت بھی کرنے والے تھے لیکن بیچ راستے میں روک دینے سے اسکا پروگرام منسوخ ہوگیا۔ بتایا جارہاہے کہ سنیچر کے صبح ودیا نگر پولیس نے متالک کے خلاف میسور داخلہ کے امتناعی احکامات کے سلسلہ میں ایک نوٹس بھی جاری کردیا تھا جو بنگلور کے کیمپے گوڈا انٹرنیشل ایرپورٹ میں اس کے حوالے بھی کیا جاچکا تھا لیکن اس کے باوجود متالک نے میسور میں داخلہ کی کوشش کی اور پولیس اس کو داخلہ سے روکنے میں کامیاب بھی ہوگئی۔ سینئر پولیس افسران کے مطابق دراصل میسور پولیس نے منڈیا پولیس سے متالک کو میسور داخلہ سے روکنے کی بات کہی گئی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے منڈیا پولیس نے اپنا کام انجام دیا۔ یاد رہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے راجو نامی شخص کے قتل کے بعد میسور میں چند دن کے لیے حالات کشیدہ ہوگئے تھے جس کے بعد کئی گاڑیوں کو نذرِ آتش بھی کیا گیا تھا۔ 


نامعلوم لاش کے قتل کے شبہ میں دو افراد پولیس حراست میں 

منگلور 20؍ مارچ (فکروخبرنیوز) 29؍ فروری کو سنٹرل مارکیٹ کے اے ایس کے ایلائٹ ویج سینٹر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش مشکوک حالت میں برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت جیانندا (50) مقیم موڈو شیڈے کی حیثیت سے کرلی تھی ۔ پولیس نے اس ضمن میں کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اس بات کی اطلاع آج منگلور کے پولیس کمشنر چندرا شیکھر نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمین کی شناخت روی (35) مقیم سیمون لین کیپی ٹینیو اور نوین مقیم داونگیرہ کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ تحقیقات کے دوران دونوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ نشہ کی حالت ان کی لڑائی جیانندا سے ہوئی تھی اور اس دوران انہوں نے اس پر حملہ کردیا اور وہ موقع پر ہی ڈھیر ہوگیاتھا۔ پولیس کمشنر کی قیادت میں پولیس افسران نے اس معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے ایک نتیجہ پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔


گیس سے بھری ٹینکر پٹرول بنک کے قریب الٹ گئی 

دو افراد زخمی ، ایک بڑا حادثہ ٹل گیا

منگلور 20؍ مارچ (فکروخبرنیوز) گیس سے بھری ٹینکر کے بے قابو ہونے سے بجلی کھمبے سے ٹکرانے کے بعد الٹ جانے کی واردات سرتکل میں ایک پٹرول بنک کے قریب کل صبح پیش آئی ہے۔ حادثہ کی وجہ سے دوافراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سرتکل کے ایک پٹرول بنک کے قریب بے قابو گیس ٹینکر الٹ گئی اور اس پر سوار دو افراد زخمی ہوگئے ۔بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ حادثہ صبح سویرے ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت زیادہ نہیں تھی اور نہ عوام کی چہل پہل کی جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ہے۔ سرتکل پولیس ، فائربایگیڈ عملہ اور ٹرافک پولیس کے اہلکار جائے واردات پر پہنچ گئے اور حالات کو قابو میں کیا۔ 


ہندوستان ۔پاکستان میچ پر سٹہ بازی کا پردہ فاش 

منگلور پولیس نے چھاپہ کارروائی میں تین لاکھ پینتیس ہزار مالیت کے ساتھ ایک شخص کو کیا گرفتار 

منگلور 20؍ مارچ (فکروخبرنیوز) ہندوستان ۔ پاکستان میچ پر سٹہ لگانے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے سی سی بی پولیس نے کدری ہلس کے وائیسا نگر اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارکارروائی کے بعد ایک شخص کو حراست میں لیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کل کھیلے گئے ہندوستان ۔ پاکستان میچ کے دوران وائیسا اپارٹمنٹ میں سٹہ بازی کے دوران ایک گروہ پر سی سی بی پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کی اور وہاں سے شہر کے مضافاتی علاقے ہولی کراس کے مقیم مالوین وشواس (27) کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے اس کے پاس سے تین لاکھ دو ہزار روپئے نقدی ، ایک موبائیل فون اور ایک سونی ایل ای ڈی ٹی وی ضبط کرلی ہے۔ ضبط شدہ اشیاء کی قیمت تقریباً تین لاکھ پینتیس ہزار روپئے لگائی گئی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا