English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتخابِ تفاسیر ،چار اہم تفسیروں کا مجموعہ ہے : مولانا سید سلمان حسینی ندوی

share with us

مولانا نے تفسیر کی حقیقت اور اس موضوع کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسی کتاب سے ہم جسمانی وروحانی دونوں نظام درست کرسکتے اور یاد رکھیں کہ جو کوئی بھی اس کتاب سے منھ موڑ کر زندگی گذارے گا وہ جہنم کے راستے پر چل رہا اور اس کا ٹھکانہ یہی بننے والا ہے۔ اس کتاب میں ایمان والوں کے بشارت سنائی ہے اور جو لوگ اس پر ایمان نہیں لاتے ان کے لیے درد ناک عذاب تیا رکیے جانے کی خبر دی گئی ہے۔ مولانا نے تفسیر کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے مرحلہ میں صحابہ کرام کی جماعت اس کام کو انجام دیا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جب بھی کوئی آیت نازل ہوتی وہ صحابہ کرام کے سامنے بیان کی جاتی اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کی تشریح بھی کرتے جو بعد میں چل کر ایک جماعت سے دوسری جماعت میں منتقل ہوتی چلی اور ایک دور وہ آیا اس کی تشریح میں کئی تفسیریں لکھی گئیں۔ مولانا کی جانب سے حال ہی میں ترتیب دی گئی ’’ انتخابِ تفاسیر ‘‘ کے سلسلہ میں مولانا نے کہا کہ ہمارے یہاں تفسیر ماجدی ، تفہیم القرآن ، معارف القرآن اور تدبّر قرآن زیادہ پڑھی جاتی ہیں اور اس سے زیادہ استفادہ کیا جاتا ہے۔ انہی چار تفاسیر کو سامنے رکھتے ہوئے ’ ’ انتخابِ تفاسیر ‘‘ کے نام سے ایک تفسیر تیار کی گئی ہے جس کو پڑھنے والے کی نظر مذکورہ چاروں تفاسیر پر رہیں گی اور کم وقت میں زیادہ استفادہ کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔ مولانا نے آج کے دور کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید رمضان میں نازل کیا گیا لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اس کو رمضان کے ساتھ خاص کیا جائے بلکہ اس کو ہروقت پڑھا جائے اور اس میں جو باتیں بیان کی گئی ہیں اس پر عمل کرنے کی کوشش کی جائے ۔ مولانا نے اپنے خطاب میں اتحاد واتفاق کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں او رجماعتوں کو آپس میں متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے جس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ علوم میں تبادلۂ خیال کا موقع فراہم ہوگا اور اس سے اسلامی فکر کا نقصان نہیں ہوگا۔ ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز سید عمر عصیم کی تلاوت کلام سے ہوا، عرباض رکن الدین نے نعت پیش کی۔ مولانا سید زبیر ندوی نے استقبالیہ کلمات پیش کیے ۔ جلسہ کی نظامت مولانا محمد جعفر ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دی اور انہی کے شکریہ کلمات پر اس جلسہ کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر اسٹیج پراستاد حدیث جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی اور بانی وناظم جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور مولانا عبیداللہ ابوبکر ندوی بھی موجود تھے۔ جلسہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا