English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اہم شاہراہ (موڈ بھٹکل ) کے قریب بے قابو کار کھائی میں گرگئی :ڈرائیور کو معمولی چوٹیں (مزید ساحلی خبریں )

share with us

موقعہ پر موجود عوام کے مطابق مذکورہ ڈرائیور نشہ میں دھت گاڑی چلارہا تھا اور موڑ پر کار بے قابو ہونے کی وجہ سے مذکورہ حادثہ پیش آیا۔ زخمی ڈرائیور کو شہر کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے۔


کنداپور : مشکوک حالت میں گھر سے لاش برآمد 

پولیس کو قتل کا شبہ ، گھر میں موجود زیورات غائب 

کنداپور 19؍ مارچ (فکروخبرنیوز) کنداپور تعلقہ کے ناوندا علاقے کے ایک گھر میں ایک شخص کی لاش مشکوک حالت میں برآمد ہوئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت مادیوا پجاری عرف ماستی (62) مقیم پاڈوولی ہاؤس ناوندا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص پچھلے تین سال سے گھر پر اکیلا ہی رہا کرتا تھا۔ اس کی بیوی ممبئی میں مقیم ہے اور ایک بیٹی چامراج نگر میں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ مقیم ہے۔ بتایا جارہاہے کہ مادیوا نے جمعہ کی رات اپنے داماد کو بذریعہ فون گھر آ.نے کی دعوت دی۔ جب سنیچر کے روز بیٹی ، داماد اور ان کے بچے گھر پہنچے تو اندر سے دروازہ بندپایا ۔ بڑی کوششوں بعد بھی جب دروازہ نہیں کھولا گیا تو انہوں نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ مادیوا کی لاش خون میں لت پت ہے۔ ذرائع کے مطابق قاتلوں نے گھر کا پچھلا دروازہ توڑکر اندر داخل ہوئے تھے۔ شبہ ہے کہ گھر میں موجود وہ سونا لے کر وہ فرار ہوگئے ہیں۔پجاری کی لاش باتھ روم کے قریب خون میں لت پت ملی ، اس کے سر پر کسی بھاری چیز سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا تھا جس کے نشانات اس کے سر پر پائے گئے ہیں۔ بیندور پولیس تھانہ میں قتل کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈاگ اسکواڈ اور فنگر پرنٹس ماہرین نے جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ضلع سپرنڈنٹ اناملی نے بھی جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ 


بدنام زمانہ غنڈے بالآخر پولیس کی گرفت میں 

کرناٹک سمیت کئی ریاستوں میں چوری کی بڑی وارداتیں انجام دی تھی ۔

بنٹوال 19؍ مارچ (فکروخبرنیوز) ٹاؤن پولیس انسپکٹر بیلی ایپا کی قیادت میں وٹال پولیس تھانہ کی اہلکاروں کی ایک ٹیم نے تین بدمعاشوں کو گرفتارکرلیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے جو تقریباً چوبیس معاملات میں پولیس کو ان کی تلا ش تھی۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ افراد پر کرناٹک کے علاوہ کیرلا، ممبئی اور دیگر ریاستوں کی پولیس کو کئی اہم معاملات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ دکشنا کنڑا ضلع میں قریب بار ہ معاملات ان پر ہیں جو پولیس سے اس کے سرحدی علاقوں میں کنیانا ، کروپوڈی اور دیگر علاقوں میں روپوش تھے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت ہریش شیٹی عرف روی (45) مقیم چھند کور ، بیلتنگڈی ، ستیش بھنڈاری (52) اشرف کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ گرفتار شدہ افراد سے ایک کار اور دو بائک بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔ ملزمین پر لوٹ مار اور ڈکیتی کے سنگین الزامات ہیں۔ وٹھل میں ساڑھے چار لاکھ روپئے مالیت کے سپاری ، سالیٹور میں شراب کی ایک دکان میں چوری کی واردات ، کروپاڈی گاؤں میں بائک چوری ، موڈبدری پولیس تھانہ حدود میں تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے ایک تاجر کے مال پر ہاتھ صاف ، تھوکوٹور کے قریب چلتی کار سے دیڑھ لاکھ روپئے کی لوٹ مار کی وارادت کے علاوہ منگلور دیہی پولیس تھانہ حدود میں ماروتی 800کار کی چوری وغیرہ کے الزامات ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم ہریش شیٹی بھی کئی سنگین معاملات میں پولیس کو مطلوب تھاجن میں بنگلور کے آرٹی نگر کے کارپوریشن بنک سے 1.91کروڑ کی نقدی ، حیدرآباد کے راجا لکشمی جویلرس سے پچیس کلو سونا کی لوٹ مار اور دیگر وارداتیں وغیرہ شامل ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ممبئی اور کیرلا میں بھی کئی خطرناک وارداتوں میں بھی یہ شخص پولیس کو مطلوب تھا۔ فی الحال پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا