English   /   Kannada   /   Nawayathi

حضرت مولانا عبدالباری ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے حیات وخدمات پر

share with us

اس موقع پر انہوں نے بڑے جوشیلے انداز میں کہا کہ ہمیں بھی جامعہ سے اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہیے اور جب بھی ہمارا شہر جاناہو ایک مرتبہ جامعہ ضرور جانا چاہیے اور اس میں اپنی اولاد کو بھی داخلہ دلاکر ان کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا چاہیے ۔ مولانا ارشاد افریقہ ندوی جماعت المسلمین سے مولانا کے تعلق کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے جماعت کی ترقی کے لیے اور عوام میں اس کی افادیت ظاہر کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کیا۔ مولانا سلیم دامدا صاحب نے کہا کہ مولانا تبلیغی کاموں میں حصہ لیا کرتے تھے اور محلہ کی گشت میں نوجوانوں اور دیگر لوگوں کا ساتھ دیا کرتے تھے۔ جماعت المسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری جناب محتشم جان عبدالرحمن صاحب نے شعبۂ تبلیغ کے ذریعہ مولانا کی خدمات کو سامنے لاتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم نے بڑی جانفشانی کے ساتھ اس کام کو انجام دیا ہے۔ خصوصاً شہر کے ان علاقوں میں جہاں لوگ دین سے بہت دور ہیں مولانا نے ان کو بڑے محبت اور شفقت کے ساتھ اور پوری حکمت کو مدنظر رکھتے ہوئے دین سے قریب کرنے میں کامیاب رہے اور دنیا نے وہ وقت بھی دیکھا کہ مولانا کی اسی محنت اور لگن کی وجہ سے ان کے دلوں میں مولانا کی عظمت اور احترام کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا اور مولانا جب ان کے علاقہ میں جاتے تو وہ بڑے ہی عقیدت کے ساتھ ان سے ملتے تھے۔ مولانا مرحوم نے شعبۂ تبلیغ کے تحت بہت سارے لوگوں کو منکرات سے روکا ۔۔ مرڈیشور جماعت کے صدر مولانا عبدالقادر گیما نے مرڈیشور کے لوگوں سے مولانا کے تعلقات کو بیان کرتے ہوئے ان کی خدمات کا بھی تذکرہ کیا۔ ان کے ساتھ ساتھ مولانا محمد علی شریف ندوی، مولانا یوشع اور دیگر لوگوں نے بھی مولانا کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مولانا محمد نعمان اکرمی ندوی کا مرثیہ ناظم مومن بڑے ہی دلکش انداز میں پیش کیا۔ جلسہ کی صدارت کررہے ابناء جامعہ دبئی کے صدر اور فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی بڑے ہی تفصیل کے ساتھ مولانا رحمۃ اللہ کی زندگی کے کئی شعبوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کے اوصاف کو ہمیں اپنی زندگی میں لانے کی اشد ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے سابق ناظم جناب ملا حسن صاحب کی انتقال پر تعزیتی کلمات پر پیش کیے گئے گویا یہ پروگرام بیک وقت تأثراتی اور تعزیتی بھی رہا۔ اسی طرح بعد نمازِ مغر ب رکن شوریٰ جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد مولانا عبدالمتین منیری صاحب نے مولانا مرحوم کی جامعہ میں خدمات کو تفصیلاً سامنے رکھتے ہوئے جو خدمات انجام دی اور جامعہ کی ترقی کے لئے رات دن جو تگ ودو کئے اس کو بیان کیا اور اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے مولانا مولاندوی صاحب نے بھی اپنی دورِ تدریس میں مولانا مرحوم کے لگاؤ ، جامعہ کے نظام وا ہتمام کا بالخصوص تذکرہ کرتے ہوئے کئی اہم باتوں پر روشنی ڈالی ۔اسی طرح بھٹکل مسلم جماعت دبئی کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے جناب امجد شاہ بندری صاحب نے مولانا موصوف کا انجمن سے جو تعلق اور لگاؤ تھا اس کا تذکرہ کرتے ہوئے انجمن کے طلباء پر جس اندازمیں محنت کی اس کا تذکرہ اور یہاں یہ بھی بیان کیا کہ مولانا افضل ندوی صاحب جو خدمات آج بھٹکل میں انجام دے رہے ہیں وہ مولانا کے توجہ خاص ہی کا نتیجہ تھا کیوں کہ مولانا افضل انجمن ادارے سے ہی وابستہ تھے ۔ ابنائے انجمن دبئی کے جنرل سکریٹری محمد یوسف ابن مولانا ایوب صاحب برماور نے بھی انجمن ادارے کی نمائندگی کرتے ہوئے مولانا مرحول سے تعلقات کو بیان کیا۔ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز حافظ عبدالدائم ابن محمد یاسر فکردے کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نعت حافظ حماد پلور نے پیش کی۔ ابناء جامعہ کے مقاصد، پروگرام کا انعقاد کا مقصد اور استقبالیہ کلمات ابناء جامعہ دبئی کے جنرل سکریٹری مولانا محمد مصدق ہلارے ندوی نے تفصیل سے پیش کی۔ جلسہ کی نظامت ڈاکٹر عبداللہ سکری ندوی اور مولانا رضوان شاہ بندری ندوی نے بحسنِ خوبی انجام دئے۔ پروگرام کے کنوینر مولانا فضل الرحمن جوکاکو ندوی نے بڑے اچھے انداز میں یہ تقریب سجائی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا