English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل مسلم جماعت ممبئی کے اراکین کا ایک بار پھر متحرک اور فعال ہونے کا عزم

share with us

انشاء اللہ یہ مرحلہ بھی پورا ہوگاتو انشاء اللہ قوم وملت کی خدمت کے لئے ممبئی جماعت ایک بار پھر اپنے منصوبوں کو پوری کرتی نظر آئے گی ، ان باتوں کا اظہار یہاں جماعت کے نائب صدر جناب جناب ریاض جاکٹی صاحب نے کی ۔ ملحوظ رہے کہ اس ماہانہ میٹنگ کا انعقاد دراصل بحرین جماعت کے صدر ، اور کلکتہ جماعت کے صدر، ایڈیٹر فکروخبر انصارعزیزندوی اور فکروخبر ٹیم کے ممبئی آمد کے موقع پر ہنگامی طور پر بلائی گئی تھی۔ اس موقع پر عمارت کا دیدار کروایاگیااور جماعت کو مزید فعال بنانے کے بھی رائے مشورے آئے، بحرین جماعت کے صدر جناب عبدالقادر جیلانی کوبٹے نے بھی اپنی جماعت کی کارکردگی سنائی جب کہ بھٹکل مسلم جماعت کلکتہ کے صدر جناب برنی سید ہاشم صاحب نے بھی اپنے کئی تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے ممبئی جماعت کو مستحکم کرنے کی تلقین کی، ممبئی جماعت کے ا گلے منصوبوں میں عمارت میں درس قرآن کو جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ،ہندوستان کے مختلف ریاستوں اور شہروں کی بھٹکل جماعت کو متحدہ پلیٹ فارم مہیا کرنا جیسے بیرون ممالک کی متحدہ تنظیم خلیج کونسل بھٹکل ہے، اس کے لئے بھی فکریں کرنے اور منصوبے کو آگے بڑھانے کی بات میٹنگ میں آئی۔ اس کے علاوہ اس میٹنگ میں مزید کئی اہم مسائل پر گفت وشنیدہوئی کہ کیسے شہربھٹکل کے مختلف اداروں سے رابطے میں رہے اور ممبئی میں مقیم بھٹکلی احباب کو جوڑا جائے اور ان کے مسائل حل کیا جائے۔اس وقت ایڈیٹر فکروخبر نے بھی تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور فکروخبر کے ساتھ والہانہ محبت و عقیدت کی سراہنا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ادارہ فکروخبر کے ساتھ احباب جڑے رہیں گے ، ایڈیٹر نے مختصر گفتگو میں جماعت کی اہمیت کو بتاتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر میں قومِ بھٹکل کی یہ سب سے نمایاں صفت ہے کہ وہ دنیا کے جس کونے میں بھی رہتے ہیں وہ ایک دوسرے سے اتنا جڑے رہتے ہیں کہ وہ کبھی خود کو تنہا محسوس نہیں کرتا، اور یہی چیز قو م کو آگے بھی بڑھاتی ہے اور دوسرے سماجوں میں ممتاز بھی کرتی ہے اور اُمید ہے کہ یہ خصوصیت قومِ بھٹکل سے کبھی نہیں چھوٹے گی۔ ملحوظ رہے کہ تلاوتِ قرآن پاک سے شروع ہونے والا یہ اجلاس شکریہ کے کلمات کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ اس میٹنگ میں مذکورہ بالا احباب کے علاوہ جماعت کے سکریٹری جناب قمرالزماں موٹیا، عبدالسلام، دامودی، شکیل احمد کھروری، جناب عبدالغنی محمد حسینا، ڈی ا ے عبدالحکیم، جناب عبداللہ مصباح، پٹیل محمد فاروق ، جناب محمد امین اکرمی، ۔جناب محمد مشتاق محتشم ،ایس ایم سید محی الدین، محتشم محمد ہاشم صاحب،محمد عادل ناگرمٹ، محمد حنیف مولوی، محمد مسعود علی، سید اُسید، ڈی اے عبدالسلام، اُسید زم زم ہوٹل، حبیب اللہ نیلاور صاحب، محمد جمیل دامدافلشیری،وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا