English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے مسافروں کا ایرپورٹ افسران کے خلاف احتجاج

share with us

احتجاجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اے کے ایم اشرف منجیشور نے کہا کہ کسٹم افسران کی جانب سے خصوصی طور پر کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ہی روکنا اور ان کی تلاشی لینا ان کی توہین ہے۔ ایر پورٹ افسران اکثر غریب اور نئے مسافروں کو روکتے ہیں اور ان کو پریشان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلہ میں کیرلا کے وزیر اعلیٰ سے بھی بات چیت کی لیکن کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے افسران کی جانب سے پریشان کیے جانے کی کئی ایک مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایرپورٹ ڈائریکٹر جے ٹی رادھا کرشنا سے بات چیت کی لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے اس کا انکار کیا کہ اس طرح کی چیزیں ایرپورٹ پر پیش آتی ہیں ۔ انہوں نے اس کی مزید مثالیں پیش کرتے ہوئے کئی سوالات سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کئی واقعات ایرپورٹ پر رونما ہوتے ہیں اورگھنٹوں پریشانی کے بعد جب ایرپورٹ افسران کی بات غلط ثابت ہوتی ہے تو وہ صرف ’’ سوری ‘‘ کہدیتے ہیں مگر اس دوران ہونے والے نقصان کی تلافی کون کرے گا ؟؟ اے کے ایم شرف نے مزید کہا کہ افسران کو سامان تلاشی کرنے سے کون روک سکتا ہے لیکن صرف کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے کی بنیاد پر ان کو روکنا اور ان کو پریشان کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے منجیشور رکنِ اسمبلی پی بی عبدالرزاق نے کہا کہ میں نے بھی خلیجی ممالک کا سفر کیا ہے اور اس دوران افسران کی جانب سے ہونے والے اس رویہ کا خود میں عینی شاہد بھی ہوں۔ ہم اس احتجاج کے ذریعہ ان کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ افسران اپنے رویہ تبدیل کرے اور بے وجہ کاسرگوڈ کے مسافروں کو پریشان نہ کریں۔دوسری جانب اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایرپورٹ افسران پر لگائے گئے الزامات پر صفائی دیتے ہوئے ایرپورٹ کے ڈائریکٹر جے ٹی رادھا کرشنا نے کہا سیکوریٹی کے لیے ہم کارروائی کرتے ہیں لیکن کسی مخصوص شہر کے لوگوں کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ نہیں کیا جاتا ۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ ہمارے اسٹاف اچھی طرح اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ہم مزید اس کوبہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس بات کا خصوصی طور پر تذکرہ کیا کہ منگلور ایرپورٹ پر روزانہ قریب دو ہزار مسافر سفر کرتے ہیں ۔ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کیے جانے کی وجہ سے جنوبی ہندوستان کے ایرپورٹوں میں منگلور ایرپورٹ کو پانچواں مقام دیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا