English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل پولس تھانے میں بی جے پی کارکنان کی دن دہاڑے غنڈہ گردی

share with us

تفصیلات کے مطابق مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے 5؍ مارچ کو اتراکنڑا کے بی جے پی رکنِ پارلیمان آننت کمار کے مسلم مخالف بیان کے خلاف پورے ضلع میں مسلمانوں کے کاروبار کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا ساتھ دیتے ہوئے ضلع کے ہندو برادری کے لوگوں نے بھی اپنی تجارت بند رکھی تھی۔ بھٹکل بلاک کانگریس کے صدر وٹھل نے نائک نے بھی 5؍ مارچ کو ضلع بند میں حصہ لیتے ہوئے اپنی دکان بند کردی تھی جس کو لے کر بی جے پی کے بعض کارکنوں نے بذریعہ وھاٹس اپ متنازعہ پیغامات ارسال کئے جس میں وٹھل پر ذاتی حملے کئے گئے تھے، اس بات سے ناراض وٹھل نائک نے تلسی داس نامی ایک شخص کو متنازعہ پیغامات ارسال کیے جانے پر زدوکوب کیے جانے کی خبر ہے۔ جب تلسی داس کانگریس بلاک کے صدر وٹھل نائک کے خلاف شکایت درج کرانے پہنچا تو اسی وقت وٹھل نائک بھی پولیس تھانہ پہنچا اور متنازعہ پیغامات ارسال کیے جانے کے خلاف پولیس تھانہ میں شکایت درج کرانے لگا۔ اس دوران بی جے پی کے چند شدت پسند کارکنان پولیس تھانہ آئے اور پولیس کی موجودگی میں وٹھل نائک پر جان لیوا حملہ کردیا ۔ پولیس نے حملہ کرنے کے الزام میں گووندا نائک ، کرشنا نائک اور پانچ افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ اطلاع ملتے ہی شہری پولیس تھانہ کے باہر دونوں پارٹیوں کے کارکنان کثیر تعداد میں جمع ہوگئے جس کی وجہ سے حالات کچھ دیر کے لیے کشیدہ ہوگئے۔ پولیس نے حالات کو قابو پاتے ہوئے جمع بھیڑ کو منتشر کیا ۔ پولیس تھانہ میں گھس کر حملہ کیے جانے سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے اور یہ سوالات ان کے درمیان گردش کررہے ہیں کہ پولیس تھانہ میں گھس کر اس طرح کے حملوں سے حملہ آوروں کے حوصلے بند ہیں اور اس بات کا واضح ثبو ت ملتا ہے کہ وہ پولیس کی موجودگی ان کو کسی کام کے کرنے سے مانع نہیں بنتی ہے۔ ملحوظ رہے کہ دو دن قبل تعلقہ کانگریس کی جانب سے شہر کے نجی ہوٹل میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اتراکنڑا ضلع کے رکنِ پارلیمان آننت کمار ہیگڈے کے متنازعہ بیان کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جس میں انہوں نے بے جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کئی سوالات داغے تھے اور اس بات کی کھلم کھلا وضاحت کی تھی کہ بھٹکل بند سے ہندو بھائیوں کا ہی زیادہ نقصان ہوا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا