English   /   Kannada   /   Nawayathi

طالبات کے لئے مخصوص’’ الصُّفہ عربک اسکول ، عمر اسٹریٹ ،بھٹکل‘‘ کی خصوصیات پرایک نظر...!

share with us

لسانی اہمیت کو کون نہیں جانتا اور بچوں کی نفسیات کو سامنے رکھتے ہوئے،نرسری اورِ سٹنگ درجات ہی سے عربی اور انگریزی زبان کا آغاز کیا جائے ، خواتین عام طور پر اعلیٰ ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود جاب نہیں کرتے یا پھر گھر گرہستی ان کوا س بات کی اجازت نہیں دیتی ، اس دوران ہم اپنی طالبات کو دینی تعلیم و تربیت کے لئے ایس ایس ایل سی یا پی یوسی کے بعد بھیجتے ہیں، اس موقع پر تعلیم تو ملتی ہے مگر دینی و اسلامی تربیت نہیں ہوپاتی ، اسی وجہ سے بالخصوص طالبات کی تربیت بچپن ہی سے عمدہ تعلیم کے ساتھ ہوتو آگے جاکر یہ خواتین معاشرہ کے لئے قابلِ تقلید ہوسکتی ہیں، اس وجہ سے ہمارا پہلا مقصد یہ ہوگا کہ ہم طالبات کو حافظ بنائیں اور ساتھ میں ضروری عصری سبجیکٹ اور ضروری زبانوں پر توجہ دیں۔ مکمل دینی خطوط پر تربیت کے لئے ایک ساتھ کھانے کے آداب اور سنتوں کو سکھایا اور عملی مشق کرایاجاتا ہے، روزہ مرہ کی دعائیں اور سورتوں کو یاد کروایا جارہاہے ۔تجربہ کے طورپر دس بچیوں کو لایا گیا اور آزمایا گیا تو اب وہ بچیاں جو 4سال سے کم کی ہیں ، چودہ سورتیں اور دعائیں یاد کرتی ہیں ،اور روزہ مرہ کے استعمال میں آنے والی اشیاء جیسے سبزی، پھل،کھیل کی اشیاء ، مویشی وغیرہ ہیں وہ تصویر دیکھتے ہی عربی اور انگریزی میں جھٹ سے بول دیتی ہیں،ا ور انگریزی حروف تہجی اور عربی و اُردو حروف تہجی کو یا دکرنے کا الگ انداز اختیار کیا گیا۔دینی تربیت پر بالخصوص توجہ دیتے ہوئے مدرسہ کے نظام کو اپنا کر ان کی نفسیات کو پڑھتے ہوئے ایک ایسا نصابِ تعلیم تیار کیا جارہا ہے جو طالبات کی نفسیات کو قبول کرے اور یہاں ابتداء ہی سے عربی اور انگریزی زبان پرتوجہ دی جائے تاکہ دونوں زبانوں پر عبور حاصل ہو۔ اس کی بڑی خصوصیت یہ ہے کہ بچیوں پر پڑھائی کابوجھ نہیں ڈالا جائے گا ، ان کے لیے چھ مضامین دینی اوردو مضامین عصری ہوں گے ۔ من جملہ طور پر الصفہ عربک اسکول کا مقصد ایک اور اسکول یا مدرسہ میں اضافہ نہیں بلکہ مدرسہ کو تعلیم کو کچھ عصری علوم کے ساتھ ہائی فائی تعلیمی سہولیات اور نصاب تعلیم کے ساتھ تربیت کو عملی طوپر پیش کرنا ہے ،کوانٹٹی کے بجائے کوالیٹی پر توجہ دینا ہے ، داخلے کے لئے اعلانات دئے جائیں گے ،مگر محدود طلبہ کو لے کر اُن پر پوری توجہ دی جائے گی اور تجربہ کار اُستانیوں کی نگرانی میں طالبات کو رکھا جائے گا۔ آٹھ مہینے کے تجربہ کے بعد جب تعلیمی سال اختتام کو پہنچ رہاہے تو اب یونیفارم اور دیگر سہولیات کی جانب توجہ کی جارہی ہے ، گذرتے ایام کے ساتھ مدرسہ کے کیمپس کے پھیلاؤ یا عمارت کے بارے میں سوچا جائے گا، اور جب تک عملی طور پر پوری طرح تسلی نہ ہو ،ہم اعلانات کو ریژرو رکھیں گے ۔ یورپین ممالک جہاں زبان پر زیادہ توجہ دی جاتی ہیں وہاں سے رابطے کرکے بچوں کی نفسیات کو سامنے رکھتے ہوئے اعلیٰ پیمانے کاعربی و انگریزی نصاب تیار کیاجارہاہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا