English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنداپور : مویشی لے جارہے لاری پر شدت پسندوں کا حملہ:کشیدگی کے بعد حالات زیرِ قابو(مزید ساحلی خبریں)

share with us

بتایا جارہا ہے کہ لاری پر تیرہ مویشی تھے جن کو پونے سے بنٹوال منتقل کیا جارہا تھا ، اس دوران تعلقہ کے ٹلور پل کے قرب ہندو کارکنوں نے حملہ کردیا ۔ انہوں نے لاری ڈرائیور راگھو اور کمار کو بری طرح زدوکو ب دیا ۔ پولیس نے موقع پر جمع بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کے اور قریب بارہ بائک ضبط کرلیے ہیں اور پانچ لوگوں کو زدوکوب کیے جانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس واردات کی وجہ سے کچھ دیر تک ٹلور میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ ڈی وائی ایس پی منجوناتھ شیٹی ، سرکل انسپکٹر دواکر ، پولیس انسپکٹر ناصر حسین اور دیگر پولیس اہلکاروں نے حالات قابو میں کرلیے۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج ہونے کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔ 


دو مختلف بھیانک سڑک حادثات میں پانچ افراد نے اپنی جانیں گنوائیں 

منگلور 08؍ مارچ (فکروخبرنیوز) سڑک کے کنارے کھڑی کی گئی چھوٹی پک اپ لاری سے تیز رفتار ٹیمپو کے ٹکرانے کی وجہ سے پک اپ لاری پر سوار تین افراد کے ہلاک ہونے کی واردات آج صبح تعلقہ کے ایڈا پاڈا ؤ علاقے میں پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت پرکاش راؤ (33) مقیم منگلور کلّپّا (37) مقیم ہبلی اور سونو (35) مقیم جھارکھنڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد راستے کے کنارے کھڑی کی گئی ٹا ٹاایس نامی گاڑی پر سوار تھے کہ اچانک پیچھے سے تیز رفتار ٹیمپو ان کی سواری سے آٹکرائی جس کی وجہ سے وہ تینوں شدید زخمی ہوگئے،دو افراد نے موقعۂ واردات پر دم توڑدیا جبکہ راجیش نامی شخص نے اسپتال منتقلی کے دوران آخری سانس لی ۔ بچپے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیاہے۔ دوسرا سڑک حادثہ کاسرگوڈ کے منجیشور نامی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک لاری کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں مخالف سمت سے آرہی سواری سے اسکوٹر ٹکراگئی جس کی وجہ سے اس پر سوار تین افراد زمین پر آرہے ۔ اس دوران پیچھے سے جارہی ایک دوسری سواری اسکوٹر سواروں کو روندتے ہوئے آگے بڑھی جس سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے اور ایک سالہ بچہ کو معمولی زخم پہنچے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ذاکر اور اس کی بیوی حسینہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ موقعۂ واردات پر ہی ذاکر کی موت واقع ہوگئی تھی جبکہ حسینہ نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں اپنی آخری سانس لی۔ مذکورہ سڑک حادثہ کی وجہ سے کچھ وقت کے لیے ٹرافک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ منجیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا۔ 


کاسرگوڈ میں گیارہ سالہ لڑکے پر جان لیوا حملہ :ملزمین گرفتار 

کاسرگوڈ 08؍ مارچ (فکروخبرنیوز) ضلع کے ایڈا نیر علاقے میں گیارہ سالہ لڑکے پر جان لیوا حملہ کرنے کے الزام میں تین افراد کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے دیپو ، شوا پرساد اور دنیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد کو وددیا نگر پولیس تھانہ کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیا ہے جن پر الزام ہے کہ اتوار کے روز ہری پرساد نامی لڑکے اس کے چچا کی دکان میں گلاگھونٹنے کی کوشش کررہے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان تینوں افراد نے نشہ کی حالت پر لڑکے پر حملہ کیا تھا ۔ لڑکا سرکاری ہائر سیکنڈری اسکول میں چھٹی جماعت کا طالب علم ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکا اسپتال میں زیر علاج اور اب اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ 


اتراکنڑا ضلع کے بی جے پی ایم کے متنازعہ بیان کے خلاف احتجاج بدستور جاری 

اس طرح کے بیانات سے ملک کی سا لمیت کو عظیم خطرات لاحق : اڈپی میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا پرزور احتجاج 

اڈپی 08؍ مارچ (فکروخبرنیوز) اترکنڑا ضلع کے بی جے پی ایم پی آننت کمار ہیگڑے کے اسلام مخالف دئیے گئے متنازعہ بیان کے خلاف آج اڈپی میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنوں نے شہر کے کلاک ٹاور کے سامنے پرزور احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پراس کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ریاض فرنگی پیٹ نے کہا کہ مذکورہ ایم پی کے بیان سے مسلم مخالف ذہنیت کا واضح ثبوت ہے اور ہندوستان کے دستور کے منافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے اتحاد اور سا لمیت کی حفاظت کے لیے تمام مذاہب اور ذاتوں کے درمیان یکساں ذہنیت سے دیکھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام ان سے ملک کے اقدار اور سا لمیت کی توقع رکھ رہے ہیں لیکن ایسے لوگوں کے متنازعہ بیانات ملک کی سا لمیت کے لیے سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اس احتجاج میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے سیکڑوں کارکنان نے شرکت کی تھی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا