English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل بند سے ہندو بھائیوں کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ۔

share with us

انہو ں نے کہا کہ اب عوام اس بات کو زیادہ جانتی ہے کہ کس کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں ۔ آننت کمار سے سیدھا سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیس سال قبل بھٹکل میں ہوئے فساد کے بارے میں کوئی سوال نہیں کررہا ہے۔ یہ بات آننت کمار کو معلوم ہونی چاہیے کہ شہر میں بسنے والے کئی ہندو مسلمانوں کے یہاں نوکری کرتے ہیں اگر مسلمان اس طرح کے اشتعال انگیز بیان کے مخالفت میں ہندو برادری کے لوگوں کو نوکری سے نکال دیں تو ان لوگوں کا کیا ہوگا؟؟ رکن اسمبلی نے مذکورہ بی جے پی ایم پی کے بیان کی کھلے الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں بھٹکل بند سے ہندوؤں کا زیادہ نقصان ہے۔ بھٹکل بلاک کانگریس کے صدر وٹھل نائک نے کہا کہ بی جے پی کا ہر کوئی شخص خود کو سرخیوں میں رکھنے کی کوشش کررہا ہے اور اس کے ذریعہ سے وہ اپنی سیاست کو ہوا دینا چاہتے ہیں جس سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔ انہوں نے امن وامان میں خلل پیدا کرنے والے ایم پی آننت کمار کو فوری برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔مزید کہا کہ بی جے پی ایک جگہ کھل کر ایک مخصوص فرقہ کی مخالفت کررہی ہے تو کشمیر میں اسی فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ہاتھ بھی ملائے ہوئے ہے۔ ملحوظ رہے کہ دکشنا کنڑا کانگریس بلاک کی جانب سے منگلور میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بھی ابراہیم کوٹیجال نے آننت کمار کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بی جے پی فوری طوری پر آننت کمار کو برطرف کرے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پویس انتظامیہ کو آننت کمار کے خلاف سخت نوٹس لینا چاہیے ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے اڈپی کے مسلمانوں کی جانب سے آننت کمارکے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کرنے کابھی مطالبہ کیا تھا۔

پریس کانفرنس کا انعقاد صرف سیاسی فائدہ اُٹھانے کے لئے

عام عوام میں اس پریس کانفرنس کو لے کر کئی چہ میگوئیاں ہورہی ہیں، عوام کا ماننا ہے کہ اگر رکنِ اسمبلی منکال وائیدیا کو اور تعلقہ بلاک کانگریس کے لیڈران کو مسلمانوں کی اتنی ہی فکرہوتی تو بیان کے دوسرے ہی دن میدان میں آکر اس کے خلاف بیان دینا چاہئے تھا یا پھر پولس پردباؤ بنا کر کیس درج کرائے جانے کے بعد قانونی کارہ جوئی کرنی تھی ، جب بند کا اعلان ہوگیا اور بیان کو دئے ہوئے ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ گذرگیا تو اب زخموں پر مرہم لگانے سے کیا فائدہ ، اس پریس کانفرنس کا انعقاد صرف سیاسی فائدہ اُٹھانے کے لئے ہے ۔ 


لاپرواہ ڈرائیونگ کی وجہ سے دو افراد ہلاک 

کار ڈرائیور گرفتار ، معاملہ درج 

منگلور 07؍ مارچ (فکروخبرنیوز) کار ڈرائیور کی لاپرواہ ڈرائیونگ کی وجہ سے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے کی واردات بنٹوال تعلقہ کے پاڈی باگیلو میں کل شام پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت امیش نائک (35) مقیم کاٹو کیکے اور وسنٹ نائک (47) مقیم پناچا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ ومنجور میں ایک پرو گرام سے گھر لوٹنے کے دوران تیز رفتارکار ان کی بائک سے آکر ٹکراگئی جس کی وجہ سے یہ دونوں زمین پر آرہے ۔ کار ڈرائیو رکی شناخت تلات (30) مقیم کرناڈکا ، پتور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ کار پرپانچ افراد سوار تھے جو کاسرگوڈ سے لوٹ رہے تھے۔کار کی ٹکراؤ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حادثہ کے بعد دونوں بائک سوار بیس فٹ کے قریب دور جاکر گرگئے۔وٹلا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا