English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیسٹ اکیڈمی کا انیسواں اور محتشم اکیڈمی کادوسرا سالانہ جلسہ کا انعقاد

share with us

انہوں نے کہا کہ محنت ہی سے ہم اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ مولانا نے استاد کا ادب کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں جس چیز کی کمی کا بڑا احساس ہورہا ہے وہ ادب ہے اور آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ادب کے بغیر علم فائدہ نہیں دیتا۔اس جلسہ میں پی یو کالج کے پرنسپال پروفیسر ریاض جاگیردار اور جناب عبدالرقیب ایم جے نے بھی طلباء کو نصیحتیں کیں۔ بیسٹ اکیڈمی میں منعقدہ انیسویں سالانہ جلسہ میں طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے انجمن پی یوکالج کے انگلش لکچرار جناب عبدالرحیم خان نے کہا کہ اب رفتار زمانہ بہت تیز ہوگیا ہے اور پہلے یہ صورتحال نہیں پائی جاتی تھی۔ اس رفتارِ زمانہ میں خود کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے کے بارے میں سوچیں جس سے ہمیں زیادہ فائدہ حاصل ہوگا۔ اس سلسلہ میں طلباء نہیں سوچیں گے تو وہ پیچھے رہ جائیں اور زمانہ ان کو چھوڑ کر آگے بڑھتا ہی جائے گا ۔ اے آئی ٹی ایم کے ایم بی اے شعبہ کے لکچرار جناب وقاص برماور نے کہا کہ زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنے سے ہی کامیابی قدم چومتی ہے۔ لہذا ہمیں مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ اس کا مقابلہ کرکے کامیابی حاصل کرنی چاہیے۔ ملحوظ رہے کہ دونوں پروگرام میں تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں انعامات سے بھی نوازا گیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا