English   /   Kannada   /   Nawayathi

یلاپور : دوہرے سڑک حادثہ میں پانچ افراد موقعۂ واردات پر ہلاک(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ذرائع کے مطابق تیز رفتار بس اومنی کار سے ٹکرانے کے بعد ایک بائک سے بھی جاٹکرائی جس کی وجہ سے بائک سوار نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ یلاپور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


طالب علم کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار 

منگلور 06؍ مارچ (فکروخبرنیوز) طالب علم کو اغوا کرنے کے بعد اس کے پاس موجود نقدی اور قیمتی موبائل لوٹ لینے والے ایک شخص کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چار افراد پر مشتمل ایک گروہ نے ڈپلوما کے طالب علم اکشئے کو 14فروری کو رکشہ میں اغوا کرلینے کے بعد سلطان بتیری نامی علاقے میں لے گئے جہاں اس پر حملہ کرنے کے بعد اس کے پاس موجود پانچ سو روپئے اور قیمتی موبائل لوٹ لیا۔ اغوا شدہ طالب علم کے والدین کی جانب سے درج شکایت کی بنیاد پر پولیس نے اس معاملہ میں دو افراد جویل اور وکی کو حراست میں لینے کے بعد آج تیسرے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت جئے پرکاش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ حالیہ گرفتار شدہ شخص شیموگہ کے شکاری پور نامی علاقے میں چھپے کی خبر پولیس کو موصول ہوئی ہے جس پر سی سی بی پولیس کے ویلائن ٹائن ڈیسوزا اور پی ایس آئی شام سندھر کی جانب سے کی گئی چھاپہ مارکارروائی میں اس کو گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 


پیر پھسل کر تالاب میں گرنے والی طالبہ جاں بحق 

بیلتنگڈی 06؍ مارچ (فکروخبرنیوز) پڑنگڑی نامی دیہات میں واقع ایک تالاب میں منھ دھونے اتری بارہ سالہ لڑکی پیر پھسل کر تالاب کی گہرائی میں گرنے سے جاں بحق ہونے کی واردات آج صبح پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والی طالبہ کی شناخت عبدالرحمن نامی شخص کی بیٹی مبشرہ (12) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسکول سے لوٹنے کے بعد مدرسہ جانے کے دوران مذکورہ طالبہ منھ دھونے کے لیے تالاب میں اتری جہاں اس کا پیر پھسلنے کی وجہ سے وہ تالاب کی گہرائی میں جانے سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ طالبہ سرکاری اسکول میں ساتویں جماعت کی طالبہ ہے۔ 


بیوی کو خودکشی کرنے پر مجبور کرنے والے شخص پر جرم ثابت 

منگلور 06؍ مارچ (فکروخبرنیوز) بیوی کو خودکشی کرنے پر مجبور کرنے والے شخص کو عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے 11مارچ کو سزا سنائے جانے کا فیصلہ سنایا ہے۔سیشن کورٹ کی جج اوما ایم جی نے جمعہ کے روز دفعہ 306 اور 506کے مطابق مجرم قرار دیتے ہوئے مذکورہ فیصلہ سنایا ہے۔ مجرم کی شناخت سابنا مقیم باگلوٹ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کی شادی باگلکوٹ کی مقیم پشپا نامی خاتون سے ہوئی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ جوڑا مالیمار نامی علاقے میں ایک کرایہ کے مکان میں مقیم تھا ۔ دونوں کے درمیان کسی نہ کسی بات کو لے کر تنازعہ ہوا کرتا تھا۔ ایک دن سوبّنا اور پشپا کے درمیان کسی بات کو لے ہوئے تنازعہ کے دوران پشپا نے خودکشی کرنے کی دھمکی اور موقعہ ملتے ہی دوپہر کے وقت مٹی کا تیل جسم پر ڈالنے کے بعد خود کو آگ لگادی ۔ پولیس کی جانب سے داخل کی گئی چارج شیٹ کے مطابق پشپا کو کنٹی کنا جنکشن نامی علاقے کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے پچپن فیصدی جلنے کی تصدیق کی ۔ چار شیٹ کے مطابق پشپا نے چھ روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی آخری سانس لی۔ موت سے قبل اس نے پولیس کو دئیے بیان میں اس بات پر زور دیاتھا کہ اس کا شوہراس کو پریشان کیا کرتا تھا اور ہمیشہ کسی نہ کسی بات کو لے کر ان کے درمیان تنازعہ ہوا کرتا تھا۔ ڈاکٹروں نے بیان دیتے وقت پشپا کے دماغی توازن ٹھیک ہونے کی بھی تصدیق کرلی تھی۔ جس کی بنیاد پر آج سیشن کورٹ نے اس کو مجرم قرار دیا ہے۔ 


میسور کے نالے میں ملے دو کروڑ ستر لاکھ روپئے۔ 

میسور 06؍ مارچ (فکروخبرنیوز) شہر کے ایک پاش علاقے کے اسکیٹنگ میدان کے قریب واقع نالے سے دو کروڑ ستر لاکھ روپئے برآمد ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعا ت کے مطابق کچھ لوگوں نے یہاں چہل قدمی کے دوران ایک بیگ دیکھی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے دس پندرہ لوگ جمع ہوگئے اور بیگ کے مالک کا پتہ نہ معلوم ہونے کی وجہ سے پولیس کو اطلاع کردی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے وہاں موجود لوگوں کے دستخط حاصل کرنے کے بعد بیگ کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ پانچ دن گذرنے کے بعد بھی بیگ پر ملکیت ثابت ہونے وجہ سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اخباروں میں اس کے متعلق خبر شائع نہ ہونے کی وجہ سے مزید کئی شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔ فی الحال تحقیقات جاری ہیں ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا