English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی ممبر پارلیمنٹ آنند کمارکو گرفتار کیا جائے: تنظیم کی مانگ اور بند کا اعلان

share with us

آج سار شہر بھٹکل صبح سے ہی سناٹوں کے زد میں آگیا تھا، بازار اور علاقوں میں ہر روز مسلمانو کی زیادہ چہل پہل ہوتی ہے لِہٰذا بند کے اعلان سے پورا شہر متاثر ہوا۔۔ بھٹکل سمیت ، ہلیال ، ڈانڈیلی ، منکی ، ہوناور ، کمٹہ ، پڑوسی ضلع میں شیرور وغیرہ میں یہ پرامن بند کامیاب رہا ۔ بند کے دوران مسلمانوں کے تجارتی مراکز کے علاوہ اسکول ، مدارس، اور دیگر نجی دفاتر پورا دن بند رہے اور گاڑیوں کی آمدورفت بھی مکمل طور پر روک دی گئی تھی۔ شہر میں جگہ جگہ نوجوانوں کی ٹیمیں اپنے اپنے محلوں میں بندکو کامیاب بنانے کے لیے تنظیم کا تعاون کرتے دکھائی دئیے ۔ شہر کی سڑکیں سنسان دیکھی گئی اور اہم شاہراہ پر بھی بہت کم گاڑیوں کی نقل وحمل رہی ۔ بند کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ منظر عام پر آنے سے روکنے کے لیے پولیس کی گاڑیاں گشت کررہی تھیں۔ ملحوظ رہے کہ اتراکنڑا ضلع کے بی جے پی ایم آنند کمار ہیگڈے نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جب تک اسلام باقی ہے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوسکتا اور بھٹکل دہشت گردوں کا اڈہ ہے۔ بی جے ایم پی کی جانب سے دئیے گئے اس اشتعال انگیز بیان سے اس نے نہ صرف اسلام مخالفت کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ روئے زمین پر بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے ان کو مجروح کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ، تنظیم کے اراکین نے آج نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب کہ ایم پی ہیگڈے کو گرفتارنہیں کیاجاتا۔ ملحوظ رہے کہ اس سے قبل تنظیم کے صدر جناب مزمل قاضیا نے پریس کانفرنس میں صاف کہا تھا کہ بند کا اعلان پولس پر دباؤ بنانے کے لئے اگر تب بھی نہیں اگر ایم پی ہیگڈے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی تو احتجاج میں شدت لائی جائے گی ۔یا درہے کہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ کر اس کے خاتمے کا خوا ب دیکھنے والے ہیگڈے کے بیان پر پارلیمنٹ پر کئی لیڈرا ن نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مانگ کی تھی کہ ان کے خلاف غداری کا معاملہ درج کیا جائے جیسے کنھیا کمار پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس بیچ ہیگڈے کو اپنے بیان پر شرمندگی ہونے کے بجائے دہلی میں ایک ہندی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کو اس بیا ن پر کسی قسم کی شرمندگی نہیں بلکہ انہیں فخر ہے کہ اس طرح کابیان دیا، اور اس بیان پر ایک مخصوص قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچنے کی بات اور ملک بھر میں بدامنی پھیلنے خدشات والے سوال پر انہوں نے دو ٹوک جواب دیا تھا کہ ہندو بزدل نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ اُترکنڑا بند پوری طرح کامیاب رہا اور شام تک بھی شہر بھٹکل کے حالات میں سناٹوں کا ہی راج رہا، رکشہ اور سواریاں اپنی جگہ کھڑے نظرآئے اور اور نویں فیصد دکانیں پوری طرح بند تھی ، مچھلی مارکیٹ اور دیگر بھیڑ بھاڑ والے مارکیٹ میں خاموشی اپنے ڈیرے ڈالے ہوئی تھی، کالونیوں اور محلوں سے بازار میں جانے کے لئے نوجوانوں کو روکنے باقاعدہ ہر گلی اور نکڑ پر نوجوانوں کوتعینات کیا گیا تھا کہ بند پوری طرح کامیاب رہے، پولس نے بھی سخت بندوبست کیا تھااور بند کے اعلان کے بعد خود پولس نے کسی بھی غیر متوقع واردات سے نپٹنے کے لئے دفعہ 144کا نفاذ کیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا