English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیندور ریلوے اسٹیشن میں عنقریب مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی (مزیدا ہم ترین خبریں )

share with us


منگلور:کورٹ روڈ پر کالاجادو

منگلور 03مارچ (فکروخبرنیوز ) کچھ انجان لوگوں کی جانب سے منگلور شہر کے کورٹ روڈ پر کچھ پوجا کی اشیاء کے ساتھ کالا جادو کئے جانے پرعوام کی جانب سے ناراضگی دیکھنے کو ملی ، اطلاع کے مطابق یہاں کے راہگیروں نے ایک الیکٹرک پول کے پاس ناریل، کم کم ،کیلے اور دیگر پوجاپاٹ کی اشیاء ملی ہیں، مقامی لوگوں نے اسکو دیکھنے کے بعد تشویش کا اظہارکرتے ہوئے پولس کو اطلاع کی ، پولس جائے واردات پہنچ کر تفتیش شروع کردی اور یہاں موجود کچھ اشیاء کو ضبط کرلیا، بتایاجارہاہے کہ کورٹ کے احاطے میں موجود سی سی کیمروں میں یہ کارروائی محفوظ ہوسکتی ہے ۔ 


منگلور:گانجہ فروش گرفتار

منگلور 03مارچ (فکروخبرنیوز ) کوناجے پولس نے منجا ناڈی نامی علاقے کے قریب ایک گانجہ فروش کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے پاس سے 450گرام گانجہ ضبط کرلئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ ملزم کی شناخت اثیم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، یہ اپنے رکشہ میں گانجہ کو لے جارہا تھا کہ مصدقہ اطلا ع پر پولس نے چھان بین کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرلیا ہے۔کوناجے پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 


قتل کا منصوبہ بنارہے دو ملزم گرفتار

منگلور 03مارچ (فکروخبرنیوز ) سی سی بی پولس نے یہاں دو افراد کو اُس وقت گرفتا رکرلیا جب وہ ایک شخص کو قتل کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے ، انسپیکٹر وینکٹیش پرسنا کی قیادت میں ہوئی اس کارروائی میں پولس نے دعویٰ کیا ہے کہ جن افرا دکو گرفتار کیا گیاتھا یہ لوگ ایک ایسے شخص کو قتل کرنے کا منصوبہ کررہے تھے جو ایک قتل کی سازش میں ملوث مانا جاتا ہے ۔ ملزمین کی شناخت محمد امین، اور عبدالحکیم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، بتایاجارہاہے کہ یہ دونوں ملزمین کچھ اور واردات میں بھی پولس کو مطلوب تھے، پولس نے ان کے پاس موجود دو موبائل فون اور ماروتی سوفٹ کار ضبط کرلیا ہے اور حراست میں لئے جانے کی کارروائی کولور کے پٹرول بنک کے قریب عمل میں لائی گئی ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا