English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور ایر پورٹ کسٹم افسران نے فروری کے ماہ میں دیڑھ کروڑ کا غیرقانونی سونا ضبط کیا(مزید ساحلی خبریں)

share with us

مندر میں چوری کی واردات :پانچ ملزم پولس حراست میں 

کنداپور :02مارچ (فکروخبرنیوز ) کولور موکامبکا شرائین کے مندر میں پیش آئے ایک چوری کے معاملہ میں پولس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس موجود مسروقہ زیورات ضبط کرلیا ہے ، پولس کے بیان کے مطابق چوری ہونے والے زیورات کو جس سیف میں رکھا گیا تھا اس کا محافظ ہی اس چوری کی واردات کا ماسٹر مائنڈ تھا جس کی شناخت شوارام مڈیوالا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، شک کے بنا پر پولس نے اس کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو مزید چار لوگوں کے ساتھ مل کر چوری کی واردات کئے جانے کی بات سامنے آئی ، دیگر ملزمان کی شناخت گنگادھر ہیگڈے جو کہ کمپیوٹر آپریٹر تھا، پرساد آچاریہ، ناگراجا شیرگار اور گنیش پوجاری (سیکوریٹی گارڈ) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ 


راہ چلتے خاتون کے ساتھ نامعلوم بائیک سواروں کی چھیڑ خانی 

منگلور 02مارچ (فکروخبرنیوز ) گذرتے ایام کے ساتھ منگلور شہر جس طرح ترقی کرتا جارہاہے اسی طرح جرائم میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے ۔ یہاں آپ کو فرقہ واریت کے نمونے تو آئے دن دیکھنے کو ملتے ہیں، اسی بیچ جہیزہراسانی، ماردھاڑ ، گینگ وار کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے ساتھ چھیڑخانی کے معاملے بھی سامنے آرہے ہیں تازہ واردات کے مطابق کوڈیل بیٹو نامی علاقے میں ایک لڑکی پیدل جارہی تھی کہ اچانک بائیک پر سوار دو لڑکے آئے اور راہ چلتی خاتون کے ساتھ چھیڑخانی شرو ع کردی اور جسمانی ہراساں کرہی رہے تھے کہ لڑکی کی جانب سے مدد کے لئے پکارے جانے پر عوام دوڑ کر آئے ،مگر تب تک بائیک سوار نودوگیارہ ہوگئے تھے، عوام نے برکے پولس تھانے میں اطلاع کرکے معاملہ درج کرایا وہیں اس طرح کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کی جانب زور دیا۔ بتایاجارہاہے کہ شہر میں جیسے جیسے پئینگ گیسٹ کا سلسلہ چل نکلا ہے ایسے ہی ،نظرباز اور من چلے لڑکے بھی کھلے میدان میں آگئے ہیں اور ایسی ہی تنہا لڑکیوں کو نشانہ بناتے ہیں جو اپنی تعلیم یا جاب سے تنہا واپس لوٹ رہے ہوتے ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا