English   /   Kannada   /   Nawayathi

بجلی ہائی ٹینشن تار میں پھنس کر لاری جل کر خاک (مزید ساحلی خبریں )

share with us

بنٹوال یوتھ کانگریس نے ہیگڈے کے خلاف پولس تھانے مین شکایت درج کرائی 

بنٹوال:یکم مارچ (فکروخبرنیوز ) دکشن کنڑا ضلع یوتھ کانگریس کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزبیان دے کر فرقہ واریت کو شہہ دینے والے اُترکنڑا کے بی جے پی ایم پی آننت کمار ہیگڈے کے خلاف پولس تھانے میں معاملہ درج کرایا ہے۔ یوتھ کانگریس کے صدرلقمان بنٹوال نے یہاں کہا کہ ہیگڈے کے بیان سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو تکلیف پہنچی ہے ، اور یہ بیان پر امن ماحول میں کشیدگی پیدا کرنے والا ہے ، اسی طرح دکشن کنڑا ضلع کے قاضی محترم تقویٰ احمد مصلیار نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ہیگڈے کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرے جس نے ایک پریس میٹ میں مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلا ہے ، اور غیر ذمدارانہ بات کہی ہے ، اسی بیچ ریاست کے وزیرِ صحت یو ٹی قادر نے ڈاکٹر پرمیشور سے درخواست کی ہے کہ وہ ہیگڈے کے خلاف موٹو شکایت درج کرائے اور سخت قانونی کارہ جوئی کرے۔ 


خاتون ٹی وی اینکر کو راما سینا کی جانب سے دھمکی 

منگلور :یکم مارچ (فکروخبرنیوز ) ایشیا نیٹ نامی ٹی وی چینل کے ایک خاتون اینکر کو رام سینا ہند و شدت پسند تنظیم کی جانب سے دو ہزار سے بھی زائد دھمکی آمیز کال کرنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ اس میں خاتون ٹی وی اینکر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اُس نے اپنے شو میں درگا دیوی کو سیکس ورکر جیسے نازیبا جملے استعمال کئے ہیں، یہ رپورٹ ترووننتاپورم کے انڈین ایکسپریس اخبار نے شائع کی ہے ، رپورٹ کے مطابق ،ایشیانیٹ نیوز ٹی وی کی کوآرڈی نیٹر ایڈیٹر سندھو سوریا کمار نے کہا کہ وہ دو ہزار سے بھی زائد فون کال اُٹھایاجس میں ہندو توادی اور ہندو تنظیموں کے حامیوں نے فون کیااور ڈرایا اور دھمکایا کہ وہ ایک شو کے درمیان درگا کو سیکس ورکر کہا تھا، کیرلا پولس نے کہا کہ پانچ افراد کو کیس درج کئے جانے پر گرفتار کرلیاگیا ہے اور ان سب کا تعلق بی جے پی ، آر ایس ایس اور دیگر ہندو تنظیموں سے ہے ۔ 


مٹی سے لدی بے قابو لاری اُلٹ گئی 

منگلور یکم مارچ (فکروخبرنیوز ) مٹی سے لدی بے قابو لاری یہاں کاوور نامی علاقے کے قریب پلٹ جانے کی واردات پیش آئی ہے ، اس حادثے میں لاری ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ نکلا ہے ، لاری کا تعلق شہر بنگلور سے ہے ، اور وہ منگلور سے بنگلور کی جانب جارہی تھی ، عوام کا مانناہے کہ لاری اتنی تیز رفتار تھی کہ اس کا بیاں کرنا مشکل ہے اور تیزی رفتاری کی وجہ سے ہی لاری پلٹی تھی ، خوش قسمتی کے ڈرائیور اس حادثے سے بچ نکلا ،بصورتِ دیگر لاری کی تیزی رفتار ی اور پلٹنے کا انداز دیکھ کر اس کا یقین کرنا مشکل ہے ، پولس موقع واردات پر پہنچ کر معاملہدرج کرلیاہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا