English   /   Kannada   /   Nawayathi

ابنائے جامعہ ریاض ،بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کے ساتھ ساتھ مرڈیشور ، منکی اور ولکی جماعت کی طرف سے مشترکہ تعزیتی پروگرام کا انعقاد

share with us

مولانا ریان ندوی نے جلسہ کی غرض وغایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا مرحوم کی شخصیت اب دنیا میں باقی نہیں رہی لیکن ان کے پند ونصائح آج بھی باقی ہیں جس پر عمل کرتے ہوئے مولانا سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کرسکتے ہیں۔ ابناء جامعہ ریاض کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے مولانا خبیب رکن الدین ندوی نے تعزیتی قرار دادبڑے ہی اچھے انداز میں پیش کی۔ مرڈیشور جماعت کی جانب سے جناب واگ جعفر صاحب نے تو منکی جماعت کی طرف سے مولانا الیاس کڑپاڑی نے مولانا مرحوم رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی پر مختصراً روشنی ڈالی۔ بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن ریاض کی جانب سے ایسوسی ایشن کے متحرک سکریٹری جناب ڈاکٹر ظہیر کولا صاحب نے بڑے ہی اچھے انداز میں مولانا کے تعلق سے جذبات کا اظہار کیاجس میں مولانا کی رحلت کو نہ صرف بھٹکل واطراف بھٹکل بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے لیے خسارہ قرار دیا ۔ ولکی جماعت کی جانب سے مولانا محمد علی ولکوی نے تعزیتی کلمات پیش کیے۔ ان کے علاوہ جناب نصیف ائیکری ، جناب صہیب مصباح اور جناب عارف اکرمی صاحب نے اپنے جذبات واحساسات کا اظہار کیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر جناب محمد نجف کھومی نے اپنے تأثرات میں مولانا کی اخلاص وللہیت کا تذکرہ کرتے ہوئے خصوصی طور پر مولانا نے اپنے آخری جمعہ میں جس نصیحت پر زور دیا تھا اس پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی ۔ جلسہ کی نظامت کررہے مولانا محمد ریان نے حضرت مولانا مرحوم کے نام پر اپنی بساط پر صدقہ جاریہ کرنے کی خصوصی اپیل کی اور سبھی حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔مولانا محمدالیاس کی درد بھری دعا کے ساتھ جلسہ بحسنِ خوبی اختتام پذیر ہوا۔ملحوظ رہے کہ مولانا مرحوم سے سچی محبت کرنے والے نہ صرف ہندوستان میں ہیں بلکہ بیرونِ ملک میں مقیم حضرات کا اس جلسہ میں کثیرتعداد میں شرکت کرنا اس بات کابین ثبوت ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا