English   /   Kannada   /   Nawayathi

تعزیت بر وفات حضرت استاذالاساتذۃ مولانا عبدالباری رحمۃ اللہ علیہ:منجانب : ابناء جامعہ ریاض

share with us

خوش خصال ، معاملہ فہم ، حلیم وبردبار ، غمخوار وغمگسار ، عفو درگذر کرنے والا ، فصاحت وبلاغت میں یکتا ، عزم واستقلال سے آراستہ ، ہمدم وہمدرد ، اپنے دور کا مشہور ومعروف عبقری انسان ، فہم وفراست ، دین ودانش سے بھرپور ، بزرگ وبرتر وعالی مقام شخصیت ، محبی ومربی مولانا عبدالباری ندوی صاحب ، اپنی زندگی کی چون بہاریں گذار کر آج اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ، انا اللہ وانا الیہ وراجعون ، اللہ عزوجل ان کے اعمال صالحہ وحسنہ کو قبول فرمائے اور ان کے سےئات کو حسنات میں مبدل فرمائے ، ان کے درجات کو بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس کے اعلیٰ مقام پر فائز کرے .. سوگواران قوم وملت کو صبر جمیل عطا کرے اور قوم وملت کو جلد سے جلد ان کا نعم البدل عطا کرے۔ آمین یا رب العالمین 
ہم ابناء جامعہ ریاض مولانا کے کے اہلِ خانہ واقرباء کے ساتھ اپنے مادر علمی کے اساتذہ کرام اور طلباء اور شہر بھٹکل کے ہر ہر فرد کی تعزیت کرتے ہیں اور اس سانحہ کو ملت کا عظیم سانحہ قرار دیتے ہیں ، اللہم اغفر لہ وارحمہ وادخلہ فسیح جناتہ الفردوس الأعلی .... 
جان کر منجملہ خاصانِ میخانہ مجھے 
مدتوں رویاکریں گے جام وپیمانہ مجھے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا