English   /   Kannada   /   Nawayathi

اہلیانِ ولکی کی تعزیت بروفات مولانا عبدالباردی ندوی علیہ الرحمۃ

share with us

آج ہماری زندگی کے ان کربناک لمحات یعنی جامعہ اسلامیہ کے مہتمم وامام وخطیب جامع مسجد بھٹکل کے اچانک وفات کی خبر یقیناًہم سبوں کے لیے ایک المناک حادثہ سے کم نہیں تھا۔ اور کون سوچا تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے قوم وملت کے رہنماء وہمدرد وطن ہمیں اتنے جلد سوگوار چھوڑ کر راہی جنت ہوں گے؟ ؟ ..... لیکن اللہ کی مرضی کے آگے انسان بے بس ہے۔ .... وقت مقررہ پر ہر ایک کو اس خالق حقیقی کی طرف لوٹ کرجانا ہے۔ مگر چندنفوس ایسے ہوتے ہیں جن کی جدائی پر زمین وآسمان بے چین ہوکر رویا کرتے ہیں ، مولانا مرحوم بھی انہیں میں سے ایک تھے۔ ان کے وجود پر زمین وآسمان کو ناز تھا اور شجر وحجر ان کی بقا کے لیے دعا گو رہے لیکن مالک ومولیٰ کے فیصلے کو بدلنے کی قوت کسی کے پاس بھی نہیں تھی۔ اس لیے اللہ رب العزت کے اٹل فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے اسی کے حکم کی تعمیل میں دل پر پتھر رکھ کر انا للہ وانا الیہ راجعون کہنے پر مجبور ہوئے۔ حقیقت میں یہ زبردست نقصان صرف آپ کو اور آپ کے شہر بھٹکل کونہیں بلکہ یہ ہماری نوائطی برادری سمیت پوری قوم ووطن عزیز کا ہوا ہے او ریہ بڑا خلا جو پر ہونے میں بہت دیر لگے گی۔ اور نظریں اورکان ہمیشہ ان کو ڈھونڈتی اور ترستی رہیں گی۔ آہ اس قوم کا مایہ ناز سپوت ہمیشہ کے لیے ہمیں سسکتا بلکتا چھوڑ کر رخصت ہوگیا لیکن کچھ نقوش ایسے چھوڑے ہیں جس سے موصوف مرحوم کو زندہ جاوید بنادیا ہے۔ اس وقت آپ تنہا ان حالات وکیفیات سے دو چار نہیں بلکہ ہم جماعت المسلمین ولکی بھی اس غمناک واقعہ میں برابر کے شریک ہیں ۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ مولانا مرحوم کی کروٹ کروٹ مغفرت فرمائے اور ان کے حسنات وعمل صالحات کوقبول فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عنایت فرمائے اور سب متعلقین کو صبر جمیل دے کر قوم وملت کو جلد ہی ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ آمین ۔ 
آسمان تیری لحد پر شبنم افشانی کرے 
سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے 
میراں سدی باپا 
صدر جماعت المسلمین ولکی 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا