English   /   Kannada   /   Nawayathi

درآمد کی گئی کار کے پیٹرول ٹینک سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش(مزید ساحلی خبریں)

share with us


بنٹوال: ٹینکر پلٹ گئی ،ڈرائیور ہلاک

بنٹوال:15فروری (فکروخبرنیوز ) تمبے بی اے کالج کے قریب منگلور سے بنگلور کی جانب جارہی ایک ٹینکر پلٹ جانے کی وجہ سے ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے ،ا طلاع کے مطابق مہلوک ڈرائیور کی شناخت جئے پرکاش این (27) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ٹینکر میں گیس ہونے کی وجہ سے حادثے کے بعد مقامی لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول تھا، پولس کی جانب سے اطلاع کئے جانے کے باوجود ایم آر پی ایل اپنے عملے کو بھیجنے میں دو گھنٹے لگادئے جس کی وجہ سے عوام میں اشتعال دیکھا گیا۔ قانون کے مطابق ٹینکر کے لئے دو ڈرائیور ایک کلینر ہونا چاہئے مگر یہاں ٹینکر میں ایک ڈرائیور ہونے کی وجہ سے بھی عوام کمپنی کے نمائندو ں کو آڑے ہاتھ لیا۔ اطلاع کے مطابق ڈرائیو ر کو سخت زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھامگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، حادثے کے بعد کئی گھنٹوں تک ٹرافک معطل رہی۔ ٹرافک پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیاہے ۔ 


بائیک سے کار ٹکراگئی : طالبِ علم ہلاک :دوسرا زخمی

بیلتنگڈی 15فروری (فکروخبرنیوز ) یہاں کے الدنگڈی نامی علاقے میں ایک سنگین سڑک حادثے میں کالج کے ایک طالبِ علم کے ہلا ک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔یہ حادثہ آج صبح پیش آیا۔ مہلوک نوجوان کی شناخت ہتیش (21) جو بیلتنگڈی کے سرکاری کالج میں زیرِ 
تعلیم تھا۔ ہتیش اپنے دوست کے ساتھ بائیک پر آرہا تھا کہ سامنے سے آرہی ایک تیز رفتار کار ان کے بائیک سے ٹکراگئی تھی، ہتیش اور سنتوش زمین پر آرہے ، سخت زخمی حالت میں دونوں کو اسپتال پہنچایا گیا مگر ہتیش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ بتایا جارہاہے اس سے پہلے اس کی ایک بہن بھی سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئی تھی، وینور پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا