English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہاسن کے چار مسلم نوجوان سومیشور بیچ میں ڈوب کر جاں بحق (مزید اہم ساحلی خبریں)

share with us

جاں بحق نوجوانوں کی شناخت محمد حنیف ( 24) محمد شھید (23) عمران پاشا (24) اور شاہد کلیم (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے،۔ جب کہ بچ نکلنے والے نوجوانوں کی شناخت ساحل اور صادق کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ڈوبنے کی اطلاع پاکر مقامی لوگ اور فائربریگیڈ کا عملہ سمندر میں نوجوانوں کی تلاش کررہاہے ۔ اُلال پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 


کھڑی لاری سے چار ٹن قیمتی اشیاء چرالی گئی 

پتور 14فروری (فکروخبرنیوز ) یہاں اُپن گنڈی کے پنجالا نامی علاقے کل رات ایک کھڑی کی گئی لاری سے چار ٹن وزنی قیمتی اشیاء چرالئے جانے کی واردات پیش آئی ہے ۔ اس کے علاوہ لاری سے جس کی ٹینک ڈیژل سے بھری ہوئی تھی ، اس پر بھی ہاتھ صاف کیا گیا ہے۔یہ لاری مشہور کمپنی وی آر ایل لوجسٹک کی ملکیت میں آتی ہے ،۔ اطلاع کے مطابق ڈرائیور کل رات تھک کر ایک گیریج کے قریب لاری کھڑی کرکے سورہا تھا کہ اس بیچ یہ وارات پیش آئی ، جب کہ صبح چوری کی واردات سامنے آئی ۔ پتور اور منگلور میں موجود کمپنی کے دفتر سے فوری پولس کو اطلاع کی گئی ، پولس چھان بین کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 


بے قابو لاری برڈج سے ٹکراگئی : ڈرائیور معمولی زخمی 

منگلور 14فروری (فکروخبرنیوز ) یہاں ایک بے قابو لاری کولور برڈج سے ٹکرا کر راستے کے آر پار ہوجانے کا حادثہ پیش آیا ہے ، اطلاع ک مطابق یہ حادثہ آج نیشنل ہائیوے کولور برڈج کے پاس پیش آیا، لاری اچانک ڈرائیور کے ہاتھ بے قابو ہوگئی اور برڈج سے ٹکراگئی،اس حادثے میں ڈرائیور کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں۔ لاری اُڈپی سے کیرلا کی جانب جارہی تھی ، حادثے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ٹرافک کا نظام معطل رہا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا