English   /   Kannada   /   Nawayathi

خلع کی تعداد میں اضافہ تشویش کا باعث، پوری قوم کو سوچنا پڑے گا: مولانا الیاس ندوی

share with us

،مولانا اس موقع پر خلع کی تعداد میں بڑھتے ہوئے اضافہ کو دیکھ کر تشویش کا اظہار کیااور قوم کے عمائدین سے درخواست کی کہ اس سلسلہ میں سوچا جائے ، دیگر مماملک میں شادی رجسٹریشن سے پہلے کونسلنگ ہوتی ہے ، اس طرح کا کوئی نظام بنایا جائے اور قوم کو شادی میں ہونے والی فضول خرچی سے بھی اجتناب کے لئے نشستوں کا انعقاد کیا جائے کیوں کہ شادی بیاہ کے درمیان ہونے والی فضول خرچی اور دیگر نحوستوں سے ازدواجی زندگیاں متاثر ہورہی ہیں، ہماری خواتین آج موٹے موٹے مسائل سے واقف نہیں، حتی کہ ایسے مسائل سے بھی نابلدہے جس سے ایما ن جاتا رہتاہے، مولانا یہاں آخر میں لوگوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز کو سامنے رکھ کر عمل کرنے اور نہ ہونے کی صورت میں کیوں نہیں عمل میں لائی گئی اس کوا گلے اجلاسِ عام میں پیش کرنے کی رائے دی،ملحوظ رہے کہ حافظ اشفاق صاحب کے تلاوتِ قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا، مولانا عبدالعلیم موٹیا صاحب نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے اپنے ہی انداز میں جماعت کا تعارف پیش کیا، مولانا شعیب ائیکری ندوی صاحب نے سالانہ رپورٹ عوام کے سامنے پڑھ کر سنائی ، مولانا اُسامہ صاحب نے سالانہ گوشوارہ گوش گذار کیا، ماسٹر شفیع صاحب کے زیرِ صدارت اس اجلاس کا انعقاد ہواتھا، موصوف ماسٹر صاحب نے صدارتی خطبے سے عوام کو نواز اور مولانا عبدا لعظیم ندوی صاحب کی دعائیہ کلمات پر اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا