English   /   Kannada   /   Nawayathi

چار سالہ طالبہ کے ساتھ منھ کالا کرنے والے ملزم کو 16سال قید کی سزا(مزید ساحلی خبریں )

share with us

بچی ایل کے جی کی طالبہ تھی ،وہ ہمیشہ کی طرح اسکول بس سے نہیں پہنچی تو سرپرستان کو تشویش لاحقہوگئی تھی مگر کچھ دیر بعد بس امپلائی ملزم شبھاش کمار بس میں اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد بذریعہ رکشہ گھر کے پاس چھوڑ کر نکل گیا تھا، بچی کوگھر والے خاموش دیکھا تو وجہ دریافت کی بعد میں جب بچی کی چھان بین کی گئی تو پورا واقعہ سامنے آیا پھر پولس تھانے میں شکایت درج کی گئی تھی۔ڈی وائی ایس سویتا ہوگار نے اس معاملہ میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔


شہد کی مکھیوں کی ڈنک سے: ایک ہلاک : تیرہ سالہ طالبِ علم کی حالت نازک

بیلتنگڈی 13فروری (فکروخبرنیوز ) یہاں کلور نامی علاقے میں شہد کی مکھیوں کی ڈنک کی وجہ سے ایک راہگیر کے ہلاک ہونے کی خبرموصول ہوئی ہے ، فکروخبر کے مطابق مہلوک شخص کی شناخت پووپا (60) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، جو یہاں راستے سے گذررہا تھا۔ اسی کے ساتھ چل رہے ایک طالب علم پر شہد کی مکھیوں نے حملہ بولا تھا جس کی شناخت سنیل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے اور اسکی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ طلباء اسکول سے واپس ہورہے تھے کہ اسکو ل کے قریب ہی واقع شہد کی مکھیوں کے چھتے سے اچانک مکھیاں باہر آگئی تھیں۔ مکھیوں کی ڈنک کی وجہ سے کئی راہگیر اور بچے زخمی ہوئے جن کو قریبی اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔ 


قرض کا بوجھ :کسان کی خودکشی 

کنداپور13فروری (فکروخبرنیوز ) تعلقہ کے جڈکل نامی علاقے کے مقیم سی سی جوسیف (62) نامی کسان قرض کے بوجھ سے تنگ آکر زہر کھاکر خودکشی کرلئے جانے کی واردات پیش آئی ہے ۔ کسان کی خودکشی کی خبر پاکر تحصیلدار گایتری نائیک اور سینئر پولس افسر نے مہلوک کسان کے گھر کا دورہ کیا، ،بتایاجارہاہے کہ کولور سھکاری سنگھا نامی 78ہزار روپئے بطور قرض حاصل کیا تھا، اور ساتھ دیگر کچھ افراد سے بھی اپنے ربر پلانٹیشن کے لئے قرضہ لیا تھا، جب وعدے کے مطابق قرضہ ادا نہیں کرپایا تو یہ انتہائی قدم اُٹھایا، کولو ر پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا