English   /   Kannada   /   Nawayathi

لاری اور بس کی ٹکر: دلہا دلہن سمیت 40بس مسافر زخمی (مزید ساحلی خبریں )

share with us

اس بس میں دلہا دلہن بھی موجود تھے جن کی شادی ابھی ہوئی تھی ، جن کی شناخت وویک اور رمیا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، اس کے علاوہ لگ بھگ چالیس افراد زخمی ہوئے، پولس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


حاملہ عورت کا قتل: شرابی شوہر گرفتار

منگلور11فروری (فکروخبرنیوز ) ایک حاملہ عورت کی لاش مشتبہ حالت میں خون سے لت پت ایک گھنی جھاڑیوں میں ملنے کے بعدقتل کا شبہ کرتے ہوئے پولس نے اس کے شوہر کو حراست میں لیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق اُلال پولس تھانے حدود میں پیش آئی اس واردات میں عورت کی لاش ماڈور کنچارو برڈج کے پاس دریافت ہوئی تھی ۔ مہلوک عورت کی شناخت شوبھا مقیم شیموگہ (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، اور ملزم شوہر کی شناخت متپا داتینال مقیم ہلگیری کی حیثیت سے کی گئی ہے، یہ لوگ یہ مہینے بیری علاقے میں کرایہ کے مکان میں رہ رہے تھے۔ بتایاجارہاہے کہ دونوں شرابی تھے اور ہمیشہ آپس میں لڑا کرتے تھے، مزدور طبقہ سے تعلق رکھتے تھے، آپسی جھگڑے شوہر نے بیو ی کا سر دیوار سے دے مارا تھا، شوہر نے اس کی ہلاکت کے بعد اس کو اُٹھا کر برڈج کے قریب پھینک دیا تھا، پولس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ 


ماں بیٹے کی اقدامِ خودکشی: ماں ہلاک تو بیٹے کی حالت نازک 

موڈبدری 11فروری (فکروخبرنیوز ) یہاں شہر کے مارور سینٹس 5نامی علاقے کے مقیم ایک ماں بیٹے کی جانب سے اقدامِ خودکشی کے دوران ماں کے ہلاک ہوجانے اوربیٹے کی حالت نازک ہونے کی واردا ت پیش آئی ہے ، اطلاع کے مطابق مہلوک عورت کی شناخت یمونا پوجارتی(55) اور اس کا لڑکی پروین عرف ،کریا (29) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ آج دوپہر قریب ڈھائی بجے ان کے گھر سے چیخیں سنائی دینے لگی تو پڑوس دوڑ کر آئے تو دیکھا کے دروازہ اندر سے بند تھا۔ کھڑکیوں کی مدد سے اندر دیکھا تو پھانسی لے کر پروین چلا رہا تھا،مقامی عوام نے فوری اندر جاکر دونوں کو پھانسی سے اُتار ا تو خاتون ہلاک ہوچکی تھی جب کہ نوجوان کی حالت نازک بنی تھی جس کو اسپتال پہنچایا گیا، پولس نے پنچنامہ کے بعد معاملہ درج کرلیا ۔ خودکشی کی اصل وجوہات سامنے نہیںآئی ہے، پروین منگلور کے ایک ہوٹل میں ویٹر تھا اور چھٹی لے کر گھر آیاہوا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا