English   /   Kannada   /   Nawayathi

آئی آئی ٹی کانپور کے ساتھ انجمن انسٹی ٹیوٹ منعقد کرے گی دو روزہ نیٹورکنگ ورکشاپ (مزید ساحلی خبریں)

share with us

اس موقع پر جناب باوی کٹے نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ انجمن انجینئرنگ کالج ساحلی پٹی میں ایک مشہور ومعروف ادارہ ہے ، بہترین اور عمدہ سہولیات طلباء کے لئے فراہم کی گئی ہیں، آگے ارادہ ہے کہ مرد و خواتین طلبہ کے لئے الگ الگ کینٹین کا نظام کریں۔ انہوں نے ورکشاپ کے سلسلہ میں مزید معلومات فراہم کی اور کہا کہ یہ ورکشاپ آئی آئی ٹی کانپور ٹکرتی کا ایک حصہ ہے جو ملک کے مختلف کالجس میں منعقد کرتی رہتی ہے، اس دوروزہ ورکشاپ میں حصہ لینے کے لئے رجسٹریشن فیس 900روپئے مقرر کی گئی ہے، اور اس موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے طلبہ ایک لاکھ کا اسکالرشپ بھی جیت سکتے ہیں،وائس پرنسپال ہیچ این پالا چندرا، سابق پرنسپال ڈاکٹر اُدئے پرسنا اور پروپروفیسر سبھرامنیا بھاگوت وغیرہ اس موقع پر حاضر تھے۔ 


فوجی نے خاتون پولس پر حملہ کردیا

بلگام:10فروری(فکروخبرنیوز ) قانون کے مطابق بائیک سواری کے دوران ہیلمٹ نہ پہنے پر ایک خاتون پولس کی جانب سے پوچھے جانے پر قانو ن کا پالن کرنے کے بجائے اُلٹے خاتون پولس پر ایک فوجی کی جانب سے حملہ کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے ،جس پر عوام تشویش کا اظہار کررہے ہیں،ا طلاع کے مطابق شہر کے دھرما ویرا سمبھاجی سرکل پر ٹرافک خاتون سب انسپکٹر کرشنا وینی اپنے فرائض انجام دے رہی تھی تو اس موقع پریہ حادثہ پیش آیا، ملزم فوجی کی شناخت تعلقہ کے کدرے منی دیہات کے مقیم ڈاکلو نارائنا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جوملزم فوجی بارھویں ریجمنٹ کا حصہ ہے اور ناگالینڈ میں فرائض پر معمور ہے۔ پولس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ فوجی نشہ میں تھا، ضلع اسپتال میں اس کی طبی جانچ کی جارہی ہے ، معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


اُڈپی : بھائی نے بہن کو بنایا ہوس کا نشانہ : گرفتار

اُڈپی 10فروری (فکروخبرنیوز ) چودہ سال کی لڑکی کے ساتھ اس کے بھائی کی جانب سے ہوس کا نشانہ بنائے جانے کی واردات سامنے آئی ہے، اطلاع کے مطابق یہ معاملہ پورے پانچ سال بعد منظر عام پر آیا ہے، ملزم کی شناخت شری دھر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کو پوسکو دفعہ کے تحت معاملہ درج کیا گیا، عدالت نے 27فروری تک پولس حراست میں دیا ہے،متاثرہ لڑکی ایک مزدور کی بیٹی ہے ، سنتے کٹے کے ایک اسکول کی طالبہ ہے، گذشتہ سال کے جون کے مہینے میں اسکے ساتھ آبروریزی ہوئی تھی، بعد میں اس کے حاملہ ہونے کی خبر ملی اور پھر منظر عام پر یہ بات آئی تو پولس نے چھان بین کرنے کے بعد این ڈی اے ٹیسٹ کیا جب کہ متاثرہ طالبہ کسی کا نام پولس کے سامنے نہیں لیا تو کئی لوگوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا تو اس کے بھائی شری دھر کا نا م سامنے آیا ہے۔ 


منگلور :نقلی مارکس شیٹ بنانے والے دو نوجوان گرفتار

منگلور 10فروری (فکروخبرنیوز ) نقلی مارکس شیٹ تیار کرکے فروخت کرنیوالے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے سی سی بی پولس افسران نے دو نوجوانوں کو گرفتا رکرلیاہے۔ اطلاع کے مطابق یہ لوگ منگلور کے انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ انجینئرنگ کالج کے دفتر میں یہ نقلی مارکس شیٹ تیار کیا تھا۔ ملزمین کی شناخت پیرمانور کے مقیم میکانکل انجینئر اذکان خان (22) اور کولور کے رائی کٹے کا مقیم ایم کام گوتم آر (32) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے،یہ لوگ مارکس شیٹ فروخت کرکے خطیر رقم لیا کرتے تھے ، شہر کے مختلف کالجس اور تعلیمی اداروں سے وابستہ نقلی مارکس شیٹ ہو بہو بنایا کرتے تھے، ملزموں کے پا س سے تین لیاپ ٹیاپ، 18نقلی سیل، پرنٹر ، مارکس شیٹ پیپر، ہولوگرام اسٹکر ضبط کرلئے گئے ہیں۔ میکانکل انجینئر اذکان خان سال 2015میں تعلیم کی تکمیل کے بعد منگلور انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ انجینئرنگ انسٹی ٹیو ٹ کی بنیاد رکھی، اس کو کسی بھی یونیورسٹی سے تعلیمی اجازت نہیں دی گئی تھی، یہ ملزمین ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے نقلی مارکسٹ شیٹ کو دس ہزار اور ڈپلومہ و دیگر ہائیر ایجوکیشن کی مارکس شیٹ کے لئے 35ہزار روپئے وصولتے تھے، پولس مزید تحقیقات کررہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا