English   /   Kannada   /   Nawayathi

مولانا مصطفی رفاعی ندوی کے ہاتھوں فکروخبر کوچنگ سینٹر کاافتتاح

share with us

مولانا نے کہا کہ فکروخبر اس کوچنگ سینٹر کے شعبوں کا دائرہ وسیع کرے اور طالبات کے لیے بھی خصوصی کلاسس کا اہتمام کرے جس سے ہماری بہنوں میں بھی دین کی عظمت پیدا ہوگی اور دین کی افادیت اور اس کی ضرورت ان کے سامنے آئے گی جس سے ہمارے آنے والی نسل دیندار بن جائے گی ۔ مولانانے فکروخبر سے جڑے افراد سے کہا کہ اخلاص کے ساتھ اس کام کو انجام دیتے رہیں اور اس دوران پیش آنے والی تکالیف پر صبر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے اس بات کی امید رکھیں کہ آنے والے دنوں میں راستے کھلتے چلے جائیں گے اور اللہ تعالیٰ اس کی مقبولیت میں اضافہ کرے گا۔ مولانا باقر صاحب قاسمی نے فکروخبر کے کاموں کا سراہتے ہوئے کہاکہ ادارہ کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم قابلِ تعریف ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ فکروخبر کے ذریعہ سے نہ صرف ہندوستان بلکہ عالم میں خیر وجود میں آئے گا۔ اس موقع پر فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی نے کوچنگ سینٹر کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہاں طلباء کو تعلیمی فائدے کے ساتھ دین کا فائدہ بھی ہوگا ۔ دس پندرہ منٹ بھی قرآن اور دعائیں سکھانے کے لیے مختص کیے جائیں تو اس کے ذریعہ سے ہمارے طلباء کے اندر دین بھی آئے گا ۔ ایڈیٹر انچیف نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ یہاں خصوصی کلاسس کا اہتمام کیا جائے گااور باقاعدہ ان کو اس کورس کی سند بھی دی جائے گی۔ اس موقع پر فکروخبر کے ایڈیٹر مولانا انصار عزیز ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئے تھے جب کہ فکروخبر عملہ کے علاوہ خصوصی مدعوئین اس افتتاحی نشست کے عینی شاہد بنے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا