English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہماری وجہ سے دوسروں کو تکلیف نہ ہو : مولانا مقبول احمد ندوی

share with us

مولانا نے اپنے خطاب میں عمرہ کے احکام ومسائل بیان کیے ۔ مولانا موصوف کے خطاب کے بعد استاد فقہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا عبدالرب صاحب ندوی نے حج کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے آپ لوگ اس بات کی معلومات حاصل کریں کہ آپ کو جدہ ایرپورٹ پر اتارا جائے گا یا آپ کو مدینہ پہنچایا جائے گی اور اسی کے بعد اپنے حج کے ادائیگی کا لائحہ عمل طئے کریں۔اس کے علاوہ مولانا عبدالعلیم قاسمی اور مولانا عبدالعظیم ندوی نے بھی گفتگو کرتے ہوئے حاجیوں کو کئی سارے مسائل کی طرف توجہ دلائیں۔ مولانا شعیب صاحب ندوی نے سفر کے آداب بیان کیے اور مولانا عبدالحسیب منا ندوی نے حج اور عمرہ کی فضیلت بیان کی ۔ اس تربیتی کیمپ کا آغاز جعفر قاضیا کی تلاوت سے ہوا ، نعت شریف اسرار ابن مولانا محمد اسامہ صاحب صدیقی ندوی نے پیش کی ۔ ملحوظ رہے کہ اس تربیتی کیمپ میں جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے حج کے مسائل پر ایک کتابچہ دیا جائے تاکہ حج کے مسائل یا رہیں اور ضرورت پیش آنے پر حاجی اس سے مدد لے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا