English   /   Kannada   /   Nawayathi

قابلِ رشک ہیں وہ لوگ جو کار خیر میں حصہ لیتے ہیں : امیری شریعت مولانا مفتی اشرف علی صاحب

share with us

انہوں نے حدیث کے حوالے سے کار خیر میں حصہ لینے اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والوں کے صفات بیان کی اور اس کو خوب سراہا۔ استاد حدیث جامعہ اسلامیہ بھٹکل وقاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ ندوی مدنی نے کہا کہ انجمن کے آج کے ذمہ داران اپنے اسلاف سے ملی ہوئی اس انجمن کو چلانے کی فکر میں تگ ودو کررہے ہیں ۔ یہ چیز آئندہ آنے والے ہماری نسلوں کے لیے قابلِ تقلید ہے۔ مولانا نے کہا جو لوگ کسی بھی طرح سے انجمن میں جڑے ہوئے ہیں وہ انجمن کو ترقی دلانے کے لیے اور اس کی نیک نامی کے لیے کام کرتے رہیں ۔ ایسا نہ ہو کہ آپ انتظامیہ کے ممبر یا عہدہ پر فائز ہوں اسی وقت انجمن کا کام کریں گے بلکہ ہر وقت اس کی ترقی کی فکر دامن گیر ہو ۔ مولانا نے کہا کہ اسلام میں علم کی بڑی اہمیت ہے اور اسی اہمیت کی وجہ سے جنگ بدر کے قیدیوں کو ان کی رہائی اس بات پر طئے کی گئی تھی کہ وہ دس مسلمانوں کو تعلیم دلائیں۔ لہذا اس تعلیمی ادارے کو ترقی دلانے کی کوشش ہمیں کرتی رہنی چاہیے۔ اس موقع پر مقررین نے اس نوتعمیر شدہ عمارت کو انجمن کو دینے پر جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب کو مبارکباد دی ۔ ملحوظ رہے کہ اس نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح امیر شریعت کرناٹک مولانا مفتی اشرف علی صاحب باقوی دامت برکاتھم صاحب نے کیا۔ اس اسٹیج پر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل محترم مولانا محمد اقبال صاحب ملا ندوی ، صدرِ انجمن حامئ مسلمین بھٹکل جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب ، جناب سید خلیل الرحمن صاحب ، بھٹکل رکنِ اسمبلی جناب منکال وائیدیا صاحب وغیرہ موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا