English   /   Kannada   /   Nawayathi

کھیل کو مقصدِ حیات نہ بنائیں: مولانا محمد انصار ندوی مدنی

share with us

اس کو عرش کا سایہ نصیب ہوگا ۔ ان باتوں کا اظہار استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمد انصار ندوی مدنی نے کیا ۔ وہ جمعرات کی رات بھٹکل اسپورٹس کی جانب سے منعقدہ کھلاڑیوں کے تہنیتی اجلاس میں حاضرین سے مخاطب تھے۔ مولانانے کھیل کو صحت اور تندرستی باقی رکھنے کا بہترین ذریعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ قوت حاصل کرنے والی چیزوں کو اس وجہ سے اپنایا جائے تاکہ ہمیں اسلام کو پھیلانے میں تعاون ملے لیکن اس حقیقت کواپنی زندگی گذارنے کے دوران یاد رکھیں کہ کھیل ہمارا مقصدِ حیات نہیں ہے۔انہوں نے بھٹکل اسپورٹس کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھنے والوں کی ہمت افزائی کرنے پر مزید آگے بڑھنے میں تعاون ملتا ہے اور اس کے ذریعہ بھٹکل کے کھلاڑیوں کے کارگردگیوں کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں یہ بات ہمارے ذہنوں سے غائب نہ ہونے پائے کہ ہمارے ساتھ بھی کراماً کاتبین لگے ہوئے جو ہماری زندگی کے ہر لمحے کو محفوظ کررہے ہیں اور قیامت کے دن ہمارے ان ہی محفوظ کی گئی چیزوں کو سامنے لایا جائے گا۔ استاد جامعہ مولانا محمد عرفان ندوی نے نوجوانوں کو بڑوں کے ساتھ ربط رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بڑوں کے مشورے کے ساتھ آگے بڑھنے سے اس کا م میں وہ ترقی کرنے لگتا ہے اور جہاں یہ بات مفقود ہوگئی اور اپنی خواہشات پر چلنے لگا تو سمجھ لیجئے کہ وہ زندگی میں کہیں نہ کہیں ٹھوکر کھاتا ہے اور پھر اس کی ترقی رک جاتی ہے۔ ملحوظ رہے کہ اس تہنیتی پرو گرام میں اسٹیج پر جناب سید خلیل الرحمن صاحب ، جناب یونس قاضیاصاحب ، جناب ابراہیم قاضیاصاحب کے علاوہ مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذمہ داران وغیرہ موجود تھے۔ کھیل کے میدان میں بہترین کارکردگی کرنے والوں کی تہنیت کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا