English   /   Kannada   /   Nawayathi

طلبہ بهٹکل دارالعلوم ندوۃ العلماء کی انتخابی نشست

share with us

جامعہ اسلامیہ درجہ حفظ کے سابق صدر مدرس اور 35 سال تک جامعہ میں خدمات انجام دینے والے جناب حافظ کبیر الدین صاحب نے طلبہ کو مفید نصائح سے نوازا.حافظ صاحب نے ندوہ کے اصول و ضوابط کی پابندی . درجوں میں حاضری اور اپنے محسنین کو یاد رکھنے کی طلبہ کو خصوصا تاکید فرمائی.مولانا عبدالسلام صاحب خطیب بهٹکلی نے اس موقع پر کہا کہ یہ آپ طلبہ کی صلاحیت کو نکھارنے کے لیے اسٹیج نہیں ہے .صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے النادی العربی .اور الإصلاح ہے .یہ کمیونٹی بهٹکل اور اہل بهٹکل سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کے استقبال یا کسی معاملے میں بات کرنے تذکیر اور واجب امور میں کوتاہی برتنے پر یاد دہانی کے لیے ہے.مولانا نے طلبہ کو نمازوں اور ندوہ کے اصول و قوانین پابندی پر زور دیا.مولانا ابوبکر صدیق صاحب نے بھی اپنی بات کو مختصر مگر جامع انداز میں بیان فرمایا..جلسے کا اختتام حافظ کبیر الدین صاحب کی دعا پر ہوا...

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا