English   /   Kannada   /   Nawayathi

میسکام کا ملازم بجلی کے جھٹکے کی وجہ سے بجلی کھمبے پر ہلاک (مزید ساحلی خبریں )

share with us

بتایاجارہاہے گذشتہ پندرہ سالوں سے وہ میسکام میں ملازمت کررہا تھا۔ اور دیوراج بجلی درستگی کے دوران سیفٹی گیرس بھی استعمال میں نہیں لایا تھا۔ پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیاہے ۔

70ہزار کی قیمتی اشیاء لوٹ کر لٹیرے فرار 

بیلتنگڈی 13اگست (فکروخبرنیوز ) گھر کا تالا توڑ کر 70ہزار کی مالیت کی قیمتی اشیاء بشمول سونے کے زیوارات لوٹ لئے جانے کی واردات بیلتنگڈی میں پیش آئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ واردات کل یوسف نامی شخص کے گھر میں پیش آئی ہے ۔ چوروں نے گھر والوں کی گہری نیند کا پورا فائدہ اُٹھا کر گھر کا تالہ توڑا پھر گھر میں موجود الماری میں رکھی گئی اشیاء کو تتر بتر کرنے کے بعد نوہزار نقد 32گرام سونے کے زیوارت لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گھر والوں کو صبح گھر میں ہوئی چوری کا پتہ چلا، پولس نے موقع واردا ت پہنچ کر معائنہ کیااور تحقیقات کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 


لاپرواہ ڈرائیور:بس کی سیڑھیوں سے گر کر ادھیڑ عمر شخص کی موت 

اُڈپی 13اگست (فکروخبرنیوز ) 56سالہ ایک ادھیڑ عمر کا شخص ایک ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے بس کی سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ہے ، اطلاع کے مطابق یہ حادثہ برھماور کے آکاشوانی بس اڈہ پر کل پیش آیا اور بس اُڈپی سے کنداپور کی جانب آرہی تھی ۔ مہلوک شخص کی شناخت راماکرشنا کلکورا (65) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ یہ شخص چلتی بس پر چڑھنے کی کوشش کررہا تھا کہ ڈرائیور کی جانب سے اچانک بریک لگنے کی وجہ سے زمین پر آرہا ہے اور سخت زخمی ہوا ، اس شخص کو فوری برھماور اسپتال میں لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا ۔ بس ڈرائیور پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے برھماور پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا