English   /   Kannada   /   Nawayathi

طلبہ سرپرستان کے لیے رابطہ ہال میں خصوصی نشست کا انعقاد

share with us

انہوں نے طلباء کے بہت سارے مسائل حل کرنے کے طریقے بتاتے ہوئے کہا کہ مسائل پیش آنے پر گھبرانے کے بجائے سنجیدگی سے کام لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے حصول علم کا مقصد طئے کریں۔ انہوں نے بچوں کی تربیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تربیت کے لیے آپ کا لہجہ بڑا پیارا او رنرالا ہونا چاہیے۔ کوئی غلطی کرنے پر بچوں کو ضرور ڈانٹنا چاہیے لیکن اس میں لہجہ اچھا ہونے پر بچوں پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ انہوں نے بچو ں کی تربیت کے تعلق سے کہا کہ ماں بچوں کا بلیک بورڈ ہوا کرتی ہیں وہ ہر چیز اس کی اپنی زندگی میں اتارنے کی کوشش کرنے کی کوشش کرتا ہے اس لیے ماں کو سب سے پہلے بہتر بننا پڑے گا اس کے بعد اس کے بچے خود بخود اچھے بنتے چلے جائیں گے۔ یہ چیز ہمارے یہاں بہت زیادہ دیکھی گئی ہے جن کو ماں اور باپ کی قربت کم ملتی ہے ان میں احساس کمتری زیادہ پائی جاتی ہے ۔ اس لیے بچوں کو ان کی کمزوریوں کے ساتھ اپنانا چاہیے۔بچوں کے مسائل سنئے اس کو بولنے کی وقت دیجئے ، جب وہ بولنے لگتا ہے تو اپنی باتیں اپنے والدین سے شےئر کرنا چاہتا ہے اس لیے ان کے مسائل سنئے اور ان کی باتوں کو نظر انداز نہ کیجئے۔ ملحوظ رہے کہ اس پروگرام میں بچوں کے سرپرستوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے حصہ لیا جن میں کثیر تعدادخواتین کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا