English   /   Kannada   /   Nawayathi

سالوں سے شہر میں تجارت کررہے ہیں ،مگر رینبو فلورنگ سے کسی کو شکایت نہیں ہوئی: الطاف دامدا

share with us

دراصل معاملہ ہی الگ تھا،تو تو میں میں کے دوران جب بات ذات پات یا گالی پر آجاتی ہے تو کوئی بھی انسان برداشت نہیں کرتا یہی وجہ تھی کہ یہ معاملہ پیش آیا، کوئی بھی شخص صرف افزود رقم بتانے اور وجہ پوچھے جانے پر اتنا بڑا فیصلہ نہیں لیتا۔ پولس تھانے میں شکایت درج کراتے وقت اکثر کیس کو مضبوط کرنے کے لیے اس طرح کے الزامات عائد کئے جاتے ہیں مگر حقیقت ایسی نہیں ہے ، جس شخص پر الزام لگایا گیا ہے وہ کئی سالوں سے سیلس مین ہے اور اس طرح کی شکایت کبھی موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کی واقعات پیش آنے اور پھر خبروں میں اشاعت کے بعد تجارت پر اثر پڑتا ہے ، یہی وجہ تھی کہ اس مسئلہ کو ہم نے آپسی بھائی چارگی میں حقیقتِ حال سے واقف ہونے کے بعد حل کرلیا گیا۔ چونکہ ذاتیات کو معاملہ تھا تو ہم نے اس کو طول نہیں دیا بصورتِ دیگر یہ منظر کچھ اور ہی رخ اختیار کرجاتا۔ انہوں نے بتایا کہ رینبوفلورنگ سے آج تک کسی بھی شہری یا گاہک کو تکلیف نہیں پہنچی، یہی وجہ ہے کہ برانڈ کے طور پر آج پورے شہرمیں پہنچانا جاتا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا