English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل بارش کی وجہ سے ہونے والی تباہی کا ڈی سی نے لیا جائزہ (مزید ساحلی خبریں)

share with us

اس موقع پر موجود عوام نے اس بات کا اظہار کیا کہ اگر یہ کوششیں پہلے کی جاتیں تو لاش ملنے کے امکانات تھے جس پر ڈی سی نے کہا کہ ہم لوگ کوششیں جاری رکھیں ، ہوسکتا ہے کہ قریبی وقت میں لاش برآمد ہو اور گھر والوں کو سکون حاصل ہو۔ ملحوظ رہے کہ کاروار سے آئے نیوی کے نوجوانوں نے آج صبح سے ہی اپنے مخصوص تیراکی کے لبا س و دیگر لوازمات کے ساتھ غوطہ خوری کرتے ہوئے ذولکفل کو تلاش کیا ۔اس کے علاوہ ڈی سی نے شہر کے پرانے علاقے میں مقیم لوگوں کے مشکلات کھڑی کرنے والے نظام نکاسی (ڈرینیج پمپنگ سسٹم ) کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر عوام نے اس کی وجہ سے ہونے والی پریشانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کئی بار بار اس سلسلہ میں سرکاری افسران سے ملاقات کرکے اس کو دوسری جگہ منتقل کیے جانے کا مشورہ سامنے رکھا مگر اس کے باوجود اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔۔ واضح رہے کہ گرمی کے دنوں میں اس نظام نکاسی کی وجہ سے آس پاس میں واقع کنویں کا پانی ناقابلِ استعمال ہوجاتا ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس موقع پر مقامی سرکاری افسران کے علاوہ مجلس اصلاح وتنظیم کے ذمہ داران بھی موجو د تھے۔ 


انوکھے طریقے سے آٹھ لاکھ روپئے لوٹ لیے

منگلور میں پندرہ دنوں کے اندر دوسری واردات 

منگلور 23؍ جولائی (فکروخبرنیوز) ایک تاجر کی کار سے انوکھے طریقے پر آٹھ لاکھ روپئے لوٹ لیے جانے کی واردات شہر کے بالمٹا روڈ پر پیش آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گوا میں مچھلیوں کا ایک تاجر روپئے ادا کرنے کے لیے الال کے حمید اور میہاز سے ملنے منگلور آیا ہوا تھا۔ اپنے گھر سے نکلنے کے وقت اس کی کار پر ساڑھے تین لاکھ روپئے موجود تھے۔ منگلور پہنچنے کے بعد ایک بنک سے انہوں نے پانچ لاکھ روپئے نکال لئے۔ پولیس کے مطابق کار پر عبدالعزیز اور اس کی بیوی انسارا موجود تھے ۔ جبکہ بالمٹا روڈ پر کسی کام کے لیے انسارا کار سے اتری ۔ اس دوران ایک شخص کار کے قریب آیا اور دس دس کے نوٹ کار کے قریب گرنے کی بات کہتے ہوئے کار کے آگے کھڑے ہوگیا ۔ کچھ ہی دیر بعد دوسراشخص کار کے پیچھے کھڑا ہوا اور دس دس کے نوٹ گرنے کی خبر عبدالعزیز کو دی۔ جیسے ہی عبدالعزیز کار سے اترا ۔ سامنے کھڑے شخص نے پیسوں سے بھری بیگ لے اڑا ۔ بتایا جارہا ہے منگلور میں پندرہ روز کے اندر پیش آنے والی یہ دوسری واردات ہے ۔ پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے ۔


راہگیر خاتون سے پرس چھین کر ہوئے لٹیرے فرار 

منیپال 23؍ جولائی (فکروخبرنیوز) ایک راہگیر خاتون کے ہاتھوں سے پرس چھین کر لیٹروں کے فرار ہونے کی واردات منیپال میں پیش آئی ہے۔یہ وردات شام ساڑھے سات بجے اس وقت منظر عام پر آئی جب ڈاکٹر سمیتا روی اپنے کسی نجی کام کے لیے جارہی تھی۔ ڈاکٹر سمیتا روی کی جانب سے درج شدہ رپورٹ کے مطابق ایک بائک پر دو افراد سوار آئے اور اس کے ہاتھ میں موجود پرس چھین کر فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پرس میں سیامسنگ گیلکسی ایس 6 موبائل فون ، اے ٹی ایم کارڈ اور ایک ہزار سات روپئے نقدی موجود تھے۔ پولیس تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا