English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیندور میں مشکوک حالت میں سترہ سالہ لڑکی کی لاش برآمد

share with us

بتایا جارہا ہے کہ لڑکی کے گلے میں دوپٹہ کے ہونے سے کئی سارے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔ بعض لوگوں کے مطابق اس کی موت گلا گھونٹنے سے ہوئی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی جائے واردات پر بھیڑ جمع ہوگئی ۔ اس دوران پولیس بھی ڈاگ اسکواڈ اور فنگرس پرنٹس کے ماہرین کے ساتھ موقعۂ واردا ت پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔اس ورادات کے منظر عام پر آنے کے بعد آج صبح متعلقہ کالج کے طلبا ء نے اہم شاہراہ روک کر سخت احتجاج شروع کیا ۔ اس احتجاج میں مقامی سماجی کارکنوں نے طلباء کا ساتھ دیا۔ اس دوران بیندور مارکیٹ کی تمام دکانداروں نے بھی اپنی اپنی دکانوں کو بند کرتے ہوئے احتجاج میں شرکت کی اور پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد قاتلوں کا پتہ لگاکر ان کو کیفرِ کردارتک پہنچا یاجائے۔ ضلع کے ایس پی انا ملائی نے بھی بیندور پہنچ کرجائے واردات کا معائنہ کیا اور احتجاجیوں سے درخواست کی اہم شاہراہ کو ٹرافک کے لیے کھول کر ہمارا تعاون کریں۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال بھی جولائی میں اسی کالج کی ایک طالبہ کی لاش مشکوک حالت میں برآمد ہوئی تھی او راس معاملہ کے سلسلہ میں اب تک کسی کی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی ہے۔ اس مرتبہ انہوں نے پولیس سے جلد از جلد معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کی بات کہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مہلوک لڑکی بہت زیادہ ذہین تھی اور اس نے ایس ایس ایل سی میں 93 فیصدنمبرات حاصل کیے تھے۔اب وہ بیندور جونےئر کالج میں پی یوسی میں سائنس کی طالبہ تھی۔ بیندور پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا