English   /   Kannada   /   Nawayathi

رمضان کو دعاؤں کا مہینہ بنائیں : مولانا محمد الیاس ندوی

share with us

مولانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم دعاؤں میں دن بھر ہم سے سرزد ہونے والے گناہوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ا س کی معافی کے لیے ہاتھ اٹھائیں مزید کہا کہ اللہ کو وہ عمل زیادہ پسندیدہ ہے جس میں واسطوں کو یاد کرکے اللہ کے احسانات کا شکرادا کیا جاتا ہے مثلاً اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایمان کی نعمت سے نوازا ہے اور اس نعمت کے ہمیں ملنے کے لیے ہمارے والدین ہمارے لیے واسطہ بنے ۔ لہذا ہم اپنے والدین کاتذکرہ ان کے نام کے ساتھ کرتے ہوئے اس نعمت کی ملنے پر شکر اداکرنا چاہیے۔ مولانا نے اس کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے زندگی کے ہرکام میں مدد ملتی ہے۔ مولانا نے اپنے خطاب کے دوران رمضان المبارک میں سب سے زیادہ دعاؤں کے اہمتام کرنے پر زور دیا۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے کئی ایسے رشتہ دار ہیں جو اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں اور کچھ ایسے جو دنیا میں موجود ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ اس رمضان میں ہرایک کانام لے کر ان کے لیے دعا کریں۔ مولانا نے پہلے مولانا زکریا برماور ندوی نے جلسہ میں موجود حاضرین کے سامنے رمضان کی اہمیت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمان کی مہمان نوازی تین روز تک کی جاتی ہے اس کے بعد مہمان نوازی کی ذمہ داری ختم ہوجاتی ہے ۔ اسی طرح رمضان میں تین عشرے کامہمان بن کر آتا ہے ۔ اس میں ہم زیادہ سے زیادہ اللہ کو یاد کریں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔ رمضان میں کئی ساری عبادتوں کا اہتمام ہم کرتے ہیں۔ ہمیں ان عبادتوں کا ادائیگی میں دوام کی فکر کرنی چاہیے۔ رمضان کے شروع میں تراویح کا اہتمام ہرایک کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن جب چند روز گذرنے کے بعد تراویح میں مقتدیوں کی تعداد کم ہونی شروع ہوجاتی ہے۔ ملحوظ رہے کہ اس پروگرام میں شبینہ مکتب کے طلباء نے اپنا بہترین پروگرام پیش بھی کیا ۔ جلسہ کی نظامت امام تنظیم جمعہ مسجد مولانا عرفان ندوی نے کی ۔ اس موقع پر مجلس ملیہ کے کئی ذمہ داران موجود تھے۔ 


ٹرین کی زد میں آنے سے دو عمر رسیدہ افراد ہلاک 

کاسرگوڈ 16؍ جون (فکروخبرنیوز) ٹرین کی زد میں آنے سے دو عمررسیدہ افراد کے ہلاک ہونے کی واردات چمبارکا میں پیر کے روزپیش آئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت عبداللہ (58) اور عبدالقادر (70) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز صبح ہی یہ دونوں اپنے اپنے گھروں سے روانہ ہوگئے تھے لیکن دیر رات نہ لوٹنے کی وجہ سے اہلِ خانہ پریشان ہوگئے اور تلاش شروع کردی ۔ اس دوران چمبارکا میں ٹرین کے حادثہ کی خبر کی اطلاع ملی جس کی وجہ سے ان کے پریشان اہلِ خانہ سرکاری اسپتال پہنچے جہاں ان کی لاشیں موجود تھیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ افراد اچھے دوست تھے۔ عبداللہ قلی کا کام کیا کرتا تھا جبکہ اس کا دوست عبدالقادر ماہی گیر تھا۔ پوسٹ مارڈم کے بعد لاشیں متعلقہ اہلِ خانہ کے سپردکردی گئی ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا