English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں ڈینگو بخار سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے گھر پہنچے افسران

share with us

انہوں نے کہا بخار کی آثار نظر آنے پر سب سے پہلے خون کی جانچ کروالیں تاکہ بخار کی قسم کا پتہ چلے اور اس کے مطابق اپنا علاج جاری رکھیں۔مچھروں کے بارے میں اکثر یہ سننے میں آتا ہے کہ گندا پانی جمع ہونے پر مچھر پیدا ہوجاتے ہیں لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ ڈینگو مرض والا مچھر صاف پانی میں بھی پیدا ہوسکتا ہے اس لیے گھر میں اور اس کے آس پاس گندہ پانی تو دور کی بات صاف پانی بھی جمع نہ ہونے دیں خصوصاً فریج کے پیچھے جمع ہونے والی پانی کو خالی کرتے رہیں انہوں نے کہا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ڈینگو مچھر کو خودسے دور رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کریں ۔ اس موقع پر محلہ والوں نے اخباری نمائندوں سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے کئی ساری بیماریوں کے پھیلنے کے اندیشے ہیں ۔ نالیوں میں جمع پانی کو نکلنے کا راستہ نہ ہونے سے تقریباً دو سے ڈھائی فٹ پانی بھرگیا ہے جس سے نت نئی بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات کے علاوہ گھر کے اطراف کھیل رہے بچوں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا