English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساحلی علاقوں میں ڈینگو بخار کی وباء عام ہوتی جارہی ہے(مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

share with us

مہلوک کی شناخت موہن مقیم کڈاگا ، نیچی پاڈو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اس ہلاکت کے ساتھ ہی کاسرگوڈ ضلع میں ڈینگوبخار سے مرنے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے بیڈی ایڈکا اور کنہانگڑ میں دو افراد ڈینگو کے شکار ہوچکے ہیں۔ ذرائع سے ملی مصدقہ اطلاع اور ساحلی انگریزی اخبارات میں شائع رپورٹس پر نظر کی جائے تو ضلع بھرمیں ستر سے زائد افراد اس وباء کے شکار ہوچکے ہیں جن کا علاج جاری ہے ۔ کاسرگوڈ کے علاوہ دیگر ساحلی علاقوں میں بھی ڈینگو بخار نے کئی افراد کو اپنے لپیٹ میں لیا ہے ۔ پتور میں 23 افراد اس مرض میں مبتلا ہیں جہاں حال ہی میں گیتا نائک (48) نامی عورتکی موت واقع ہوگئی تھی۔ سلیا میں 38افراد ، بنٹوال میں 12 افراد اس مرض کے شکار ہیں تو پڑوسی ضلع اڈپی میں سات افراد میں ڈینگو بخار کے پائے جانے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ بتایا جارہے ہے کہ مانسون کی آمد کی بعد اس مرض نے شدت اختیار کرتے ہوئے کئی افراد کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ 


جے سی بی راستے سے گذرا توپندرہ افراد نے مل کر تین بھائیوں کی کردی پٹائی 

اڈپی 15؍ جون (فکروخبرنیوز) جے سی بی کے راستے سے گذرنے کے معاملہ کو لے کر پندرہ افراد نے مل کر تین بھائیوں کو زدوکوب کرنے کی واردات اتوار کی رات پیش آئی ہے ۔پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دناکر شیٹی اور اس کے ساتھی ہیرگا پرکاش شیٹی ، ستیش اور دیگر افراد نے مل کر ڈیسوزا اور اس کے بھائی بونیفیس اور انتھونی کے مکان پر دھاوابولا اور ان کو زدوکوب بھی کیا ۔ حملہ آوروں کا الزام ہے کہ بونیفیس کی جے سی بی عام راستے سے روزانہ گذرنے کی وجہ سے راستہ خراب ہوجاتا ہے اور اس سے عام لوگوں کو گذرنے میں تکلیف ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق متأثرہ افراد کو ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ عوام کا ماننا ہے کہ جے سی بی کے گذرنے پر صرف دناکر شیٹی کو ناگواری ہوتی تھی اور اسی نے اس کو بنیاد بناتے ہوئے مذکورہ افراد پر حملہ کردیا تھا۔ اس دوران کاؤنٹر کیس درج کرلیا گیا ہے جس کے مطابق اکشتھ شیٹی نامی شحص اپنی بائک پر جارہا تھا تو بونیفیس ، پیٹیر اورانتھونی نے جی سی ڈرائیور کے ساتھ مل کر اکشتھ کو پکڑا اور اس کو زدوکوب کیا۔ اس دوران دیگر افرادنے ہتھیاروں کے ساتھ ان پر حملہ کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ کچھ تنظیمیں اس حملہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کی مذمت کرنی کی تیاری کررہی ہیں۔ فی الحال ایس پی اناملی نے اسپتال جاکر مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے حملہ کی وجوہات پوچھیں۔ منیپال پولیس نے دونوں طرف سے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 


آل لائن ٹیکسی بک کرنے پر ناراض ایرپورٹ ٹیکسی ڈرائیوروں نے ٹیکسی ڈرائیور پر کردیا حملہ

مسافر عورت کو کیا پریشان ، جان سے مارنے کی دھمکی 

منگلور 15؍ جون (فکروخبرنیوز) آل لائن ٹیکسی بک کرنے پر ناراض ایرپورٹ ٹیکسی ڈرائیوروں کی جانب سے ٹیکسی ڈرائیو ر کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی واردات منگلور ایرپورٹ پر پیش آئی ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور وں نے نہ صرف آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس پر سوار ہونے جارہی ایک عورت کو گالیاں دیتے ہوئے دوبارہ آن لائن ٹیکسی بک کرنے پر قتل کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی ۔ اطلاعات کے مطابق 12 جون کو ایک عورت بنگلور سے منگلور ایرپورٹ شام چار بجے پہنچی ۔ عورت کے سسر کے حالت نازک ہونے کی وجہ سے اس کے شوہر نے اولا کیب کمپنی کی ٹیکسی آن لائن بک کرادی ۔ جب وہ کھڑی ٹیکسی میں سوار ہونے کی غرض سے وہاں پہنچی تو یہ دیکھ کر حیران ہوگئی کہ ایرپورٹ ٹیکسی ڈرائیورں نے اولا کیب ٹیکسی ڈرائیو رپر حملہ کردیا ہے اور اس کے ٹیکسی کی چابی چھین کر ایرپورٹ حدود سے کسی مسافر کو سوار نہ کرانے کی دھمکیاں دے رہے تھے ۔عورت نے الزام لگایا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیوروں نے ڈرائیو رکے علاوہ اسے بھی گالیاں دیتے ہوئے قتل کرنے کی دھمکی دی اور ٹیکسی پر سوار ہونے سے منع کیا۔ ۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور پر حملہ کے دوران کوئی بھی سیکوریٹی گارڈ مدد کے لیے نہیں آیا۔ عورت کے بیان کے مطابق بالآخر وہ کسی طرح اپنے گھر پہنچی جہاں خبر ملی کہ اس کے سسر کا ابھی کچھ دیر قبل انتقال ہوگیا ۔ اس بات کی وجہ سے عورت کو سخت صدمہ پہنچا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ حملہ آور ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف شکایت درج کرکے کاروائی کرنے کی مانگ کرے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بہتر سہولیات مہیا کرانے کی وجہ سے ملک بھر میں منگلور ایرپورٹ کو دوسرا نمبر دیا گیا ہے لیکن مذکورہ واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد اس بات پر سوال کھڑا ہوجاتا ہے کہ آیا منگلو رکو ملک بھر کے ایرپورٹ میں دوسرا نمبر دیا جاسکتا ہے؟؟اس بات کا فیصلہ عوام ہی کرے گی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا