English   /   Kannada   /   Nawayathi

تحسین سوپر مارکیٹ کے مالک کا ملازمین پر حملہ کا معاملہ

share with us

دومہینے کی تنخواہ دینے کے بعد ابھی بیس دن کی تنخواہ ملنی باقی تھی ۔ تنخواہ نہ ملنے کی خبرشبان نے اپنے والد شفیع کو بتائی ۔ اس بیچ شبان کا دوست سمیر نامی شخص کے ذریعہ افتخار کے تنخواہ دینے کے بہانہ سے اس کو بلایا او راس پر راڈ اور دیگر چیزوں سے زدوکوب کیا۔ انہوں نے افتخار کے دوست سعد پر بھی الزام لگایا کہ اس نے بھی شبان پر حملہ کیا تھا۔ یہ خبر مجھے فوری فون کے ذریعہ ملی تو میں تحسین سوپر مارکیٹ واقع نزد موہنی بستی پہنچی تو اس موقع پر افتخار شبان کو اسٹیل راڈ اور دیگر ڈنڈوں سے پیٹھ رہا تھا۔ وجہ پوچھے جانے پر اس نے کہا کہ کمپیوٹر کا پاسپورٹ ہیک کرنے کے بعد کمپیوٹر سے خاتون گاہکوں کی موبائل نمبر حاصل کرکے ان کو ہراساں کیا کرتا تھا اسی وجہ سے زدوکوب کی جارہاہے اور اس وجہ سے سوپرمارکیٹ کا نام بدنام ہورہاہے ۔ ان باتوں کی اطلاع خود متاثرہ نوجوان شبان او ر ان کے والد نے دفتر فکروخبر پہنچ کر شبان پر ہوئے ظلم وستم کو سنایا ہے۔ کل معاملہ پولس تھانے پہنچا اور افتخار پر معاملہ درج ہونے کے بعد افتخار کو گرفتار کیا گیااور کورٹ میں پیشی کے بعد افتخار کو ہوناور کورٹ سے ضمانت ملی ہے۔ فکروخبر نے فریق کی جانب سے دئے گئے بیان اور ایف آئی آر کی کاپی کو ملاحظہ کرنے کے بعد تحسین سوپر مارکٹ کے مالک افتخار جو کہ اس وقت ضمانت پر ہیں ان کا بیان لیا تو انہوں نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شبان اور سمیر نامی ملازمین کئی دنوں سے اس طرح خواتین کے نمبرات حاصل کرکے تنگ و ہراساں کررہے تھے ، اور اس کی شکایتیں موصول ہوئی تھی، شبان کے موبائل سے کئی نمبرات ملے جو نمبرات کمپیوٹر سے نکالے گئے تھے، افتخار نے مزید بتایا کہ کمپیوٹر کا پاسورڈ کیسے ہیک کیا گیا پتہ نہیں ، مگر یہ سب سوپر مارکیٹ میں لگائے گئے سی سی کیمرہ میں محفوظ ہیں اور تمام چیزیں پولس کو بھی بتائی گئی ہیں، فکروخبر نے جب یہ پوچھا کہ مارنے کے بجائے سرپرستوں سے رابطہ کرکے معاملہ حل کرتے بہتر تھا تو انہوں نے کہا کہ دوستی اور مالک و ملازم کے مابین رشتہ کے بنا کر زدوکوب کیا گیا مگر اُتنا نہیں جتنا کہ الزام لگایاجارہاہے یہ چیزیں بھی کیمرے میں محفوظ ہیں،۔ ملحوظ رہے کہ یہ معاملہ پولس تھانے میں درج ہوچکاہے اور بات عدالت تک پہنچ چکی ہے اور افتخار نے اس بات اعتماد ظاہر کیاہے کہ جس طرح پہلے ہی دن ضمانت ملی اسی طرح کیس بھی جیت جائیں گے مگر کمپیوٹر کا پاسورٹ ہائیک کرنے اور نمبرات کے ذریعہ خواتین کو ہراساں کرکے تجارت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں متعلقہ نوجوان کے خلاف کاؤنٹر کیس درج کرائیں گے۔ جب کہ شبان کے والد کا کہنا ہے کہ وہ یہ معاملہ حقوقِ انسانی ادارے میں بھی پیش کریں گے۔ 

IMAG0365

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا